سردار ہارون کو ٹکٹ غلط فیصلہ بابرنواز کو کرنا چاہئے تھا، کیپٹن صفدر
مسلم لیگ ن نے حلقہ میں بابرنواز کی وساطت سے 30ارب روپوں کے کام کروائے، اس نے دو دفعہ عمرایوب خان کو بھرپور شکست دی
فیلڈ مارشل ایوب خان کے پوتے کو ایک عام گھرانہ کے شخص کے ہاتھوں شکست قبول نہیں تھی، سو راتوں رات اسے جتوایا گیا
ہری پور () ہری پور میں تحصیل ناظم ہری پور کی نشست پر مسلم لیگ نواز کو عبرتناک وشرمناک شکست، پارٹی کے مرکزی رہنماء کیپٹن صفدر بھی غلط ٹکٹ کی تقسیم پر بول اُٹھے، بابرنواز نے حلقہ میں تیس ارب روپوں کے کام کروائے، ٹکٹ اس کی مرضی سے دیا جاتا تو صورتحال یہ نہ ہوتی۔ کیپٹن صفدر کی میڈیا سے گفتگو، تفصیلات کے مطابق 19دسمبر2021کو ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں پاکستان مسلم لیگ نواز کو ہری پور کی مرکزی نشست تحصیل کونسل ہری پور کی سیٹ پر عبرتناک وشرمناک شکست کا سامنا کرنا پڑا، مسلم لیگ نواز کے امیدوار سردار محمدہارون کو آذاد امیدوار سمیع اللہ خان کے ہاتھوں 60ہزار سے زائد کی لیڈ کی تاریخ ساز عبرتناک شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ الیکشن سے قبل ہی پارٹی کے نظریاتی کارکنوں نے سردار ہارون کو ٹکٹ کی تقسیم انتہائی غلط فیصلہ قرار دیا تھا، تاہم پارٹی میں موجود ایک دھڑے نے بابرنوازخان کے کزن سمیع اللہ خان کو ٹکٹ نہ ملنے کے لئے سرتوڑ کوششیں کیں جس کے بعد سمیع اللہ خان نے آذاد حثیت میں الیکشن لڑا اور سردار ہارون کوتاریخی لیڈسے عبرتناک شکست دی تاہم اب اس معاملہ پر پارٹی کے مرکزی رہنماء کیپٹن محمد صفدر نے بھی اعتراض اُٹھا دیا۔ گزشتہ روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیپٹن صفدر کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ نواز نے اس حلقہ میں بابرنواز خان کی وساطت سے تیس ارب روپوں کے ترقیاتی کام کروائے، بابرنواز خان نے اس حلقہ سے دو دفعہ عمرایوب خان کو بھرپور شکست دی، آخری دفعہ بھی وہ کامیاب تھا لیکن فیلڈ مارشل ایوب خان کے پوتے کو ایک عام گھرانہ کے شخص کے ہاتھوں شکست قبول نہیں تھی سوراتوں رات اسے جتوایا گیا۔ انہوں نے کہا کہ میں نے خود پارٹی سے اس حوالے سے میٹنگ کی کہ ٹکٹ بابر نواز خان کے حوالے کیا جائے لیکن بدقسمتی سے ایسا نہیں ہوسکا جس کا نتیجہ آپ سب کے سامنے ہے۔
No comments:
Post a Comment
Thank you for contacting us, we will response ASAP