خیبرپختونخواہ کے بلدیاتی انتخابات میں مسلم لیگ نواز آخری نمبر پر ہے
اسلام آباد۔ وفاقی وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے کہا ہے کہ مریم صفدر جیسے لوگوں نے کبھی اپنے پیسوں سے خریداری کی ہو تو انہیں پتہ لگے کہ مہنگائی کسے کہتے ہیں، پوری دنیا میں ریکارڈ مہنگائی ہوئی ہے۔ اس حقیقت کو جھٹلایا نہیں جاسکتا، خیبرپختونخواہ میں بلدیاتی الیکشن میں مسلم لیگ نواز آخری نمبر پر ہے۔ اس پران کو ندامت ہونی چاہیے تھی، منگل کو مریم صفدر کے بیان پر ردعمل میں وزیر مملکت فرخ حبیب نے کہا کہ خیبرپختونخواہ کے بلدیاتی الیکشن میں پاکستان تحریک انساف کو ایک ایک سیٹ پر درجنوں پارٹی کارکنان کی دلچسپی کی درخواستیں موصول ہوئیں۔ گلگت بلتستان اور آذاد جموں وکشمیر کی طرح مسلم لیگ نواز کو خیبرپختونخواہ کے الیکشن میں عبرتناک شکست ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کاش مریم صفدر آج KPKکے الیکشن میں شکست کو کھلے دل سے تسلیم کرتیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کو2018ء کے الیکشن میں پانچ سالہ حکومت کا مینڈیٹ عوام نے دیا ہے۔ اپنی مدت مکمل آئندہ الیکشن میں بھی کلین سویپ کرنے کے لئے پرعزم ہیں۔ وزیر مملکت فرخ حبیب نے کہا کہ نوازشریف تو عدالتی بھگوڑے ہیں، ہمت ہوتی تو یوں علاج کا بہانہ بنا کر فرار نہ ہوتے۔ مسلم لیگ نوازتقسیم درتقسیم ہوچکی ہے۔ پہلے پارٹی قیادت کا فیصلہ کرلیں۔ شہباز شریف متحرک ہوتے ہیں تو مریم صفدر دو مہینے کی ریسٹ پر چلی جاتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ JUIیونین کونسل سطح کی پارٹی ہے اس کا PTIسے کیا مقابلہ ہے۔
No comments:
Post a Comment
Thank you for contacting us, we will response ASAP