بیرون ملک جانے والے مسافروں کے لئے چارگھنٹے قبل ائیرپورٹ پہنچنا لازمی قرار
اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر مسافروں کے رش کے معاملے پر انتظامیہ حرکت میں آگئی، سول ایوی ایشن اتھارٹی نے اقدامات کرتے ہوئے بیرون ممالک جانے والے مسافروں کو چار گھنٹے قبل ائیرپورٹ پہنچنے کی ہدائیت جاری کردی۔ دبئی، شارجہ، ابوظہبی جانے والے مسافروں کو اپنی پرواز سے پانچ گھنٹے قبل ائیرپورٹ پہنچنے کی ہدائیت کی گئی ہے۔ سول ایوی ایشن حکام کاکہنا ہے کہ متحدہ عرب جانے والے مسافروں کی ٹیسٹ رپورٹ ایک ساتھ جاری نہ کی جائے۔ تیس مسافروں کے ٹیسٹ رپورٹ جاری کرکے بورڈنگ ایریا میں جانے کے احکامات دئیے ہیں۔ ہدایات میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ائیرلائن ک اپنا بورڈنگ کاؤنٹر بند کرنے سے قبل باقاعدہ طورپر اناؤنسمنٹ کرگی جبکہ مسافروں کی سہولت اور رش سے نمٹنے کے لئے سیکورٹی چیک کے لئے بھی اے ایس ایف کی نفری میں اضافہ کیا گیا ہے۔ اے ایس ایف بیرون ملک جانے والے مسافروں کی سیکورٹی چیکنگ کوئیک رسپانس کے تحت کرے گی۔
No comments:
Post a Comment
Thank you for contacting us, we will response ASAP