راولاکوٹ برٹش کونسل پراجیکٹ کے تحت گرلز سکول میں تربیتی ورکشاپ
ورکشاپ ضلع پونچھ سے پندرہ سکول منتخب کئے گئے، بہترین کارکردگی پر ایوارڈ دیا جائے گا
راولاکوٹ میں برٹش کونسل پراجیکٹ کے تحت نجی فلاحی تنظیم کے تعاون سے گرلز ہائی سکول موہری فرمان شاہ کیاٹ کلاں میں ایک روزہ تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔ اس ورکشاپ کے انعقاد کے لئے ضلع پونچھ سے پندرہ سکول منتخب کئے گئے۔ بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے سکول کو برٹش کونسل کی طرف سے ایوارڈ دیا جائے گا۔ ورکشاپ میں انوائرمنٹ کے لحاظ سے، کردار سازی کی مثبت عادات کا فروغ، صفائی ستھرائی کا خیال، اردگرد کے ماحول کا خیال، ہمدردی، دوسروں کا خیال، بڑوں کا احترام، کمیونٹی کو آگاہ کرنا کہ آپ سکول کی سرگرمیوں میں دلچسپی لیں، اس کے علاوہ دیگر سرگرمیوں کے حوالے سے مثبت رجحانات کو اجاگر کرنے کے حوالے سے تربیت دی گئی، برٹش کونسل کی طرف سے سحر افتخار، مس شائستہ، صدرمعلم تسلیم نور محمد، مس کلثوم اختر، سنئیر معلمہ زبیدہ مسعود، خالد کوثر، نرگس افضل، زبیدہ بیگم، ادیبہ اور دیگر نے خطاب کیا۔
No comments:
Post a Comment
Thank you for contacting us, we will response ASAP