مریم اپنے گناہوں کا دوش قومی سلامتی کے اداروں کو نہ دیں - Haripur Today

Breaking

Wednesday, 6 October 2021

مریم اپنے گناہوں کا دوش قومی سلامتی کے اداروں کو نہ دیں


 

مریم اپنے گناہوں کا دوش قومی سلامتی کے اداروں کو نہ دیں

سلامتی اداروں کے خلاف ہندوستانی پروپیگنڈے کو مریم صفدر آگے بڑھا رہی ہیں

بیرون ملک کمپنیاں لوٹ مار کے پیسوں سے اداروں نے نہیں بلکہ خود بنائی، میڈیا سے گفتگو

وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے کہا ہے کہ پاکستان کے سلامتی کے اداروں کے خلاف ہندوستانی پروپیگنڈے مہم کو پاکستان میں مریم صفدر آگے بڑھا رہی ہیں، اپنی سزا کے خلاف اپیلوں پر ہر سماعت میں مریم خود وکیل کے غیرحاضری یا نئی درخواستوں کے ذریعے رکاوٹیں ڈال رہی ہیں، یہ لوگ ذاتی سلامتی کے لئے پاکستان کے قومی سلامتی کے اداروں کو نقصان پہچانے کے لئے کسی بھی حد تک جا سکتے ہیں۔ پانامہ پیپرز میں میاں محمد نوازشریف، مریم صفدر کو شواہد پیش کرنے کے متعدد مواقع فراہم کئے گئے، ماسوائے قطری خط اور کیبلری فانٹ جعلی ٹرسٹ ایڈ کے کچھ پیش نہیں کیا گیا۔ مریم کہتی ہیں کہ لندن تو کیا پاکستان میں بھی کوئی جائیداد نہیں، ان کا بھائی کہتا ہے کہ الحمد اللہ ایون فیلڈ ہمارے ہیں اور مریم نواز آفیشل اونر ہیں، مریم میں اتنی اخلاقی جرات ہے کہ وہ اس جھوٹ پر قوم سے معافی مانگی، تین مرتبہ سابقہ نااہل وزیر اعظم وزارت عظمی پر رائج ہوئے تو ملکی خزانے کو لوٹنے کے بعد منی لانڈرنگ سے پیسے لے جاتے رہے، بدھ کو یہاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرمملکت فرخ حبیب نے کہا کہ ۳اپریل ۶۱۰۲کو پانامہ پیپرز سامنے آتے ہیں، نوازشریف قومی اسمبلی میں اپنے ذرائع سے متعلق بیان دیتے ہیں، قومی اسمبلی کے فلور پر کھڑے ہوکر جھوٹ بولتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سات ماہ سپریم کورٹ انہیں موقع فراہم کرتا ہے کہ لندن کے فلیٹس سولہ اے، سولہ، سترہ اے اور سترہ نمبر فلیٹس کے ثبوت پیش کریں، نواز شریف قومی اسمبلی کے بیان سے سپریم کورٹ تبدیل کرتے ہیں، اور جعلی قطری خط پیش کرتے ہیں جس سے ان کا مذاق بنتا ہے۔ سپریم کورٹ کیس سنتی ہے، جے آئی ٹی بنتی ہے، تین ماہ میں رپورٹ جمع کراتی ہے، جے آئی ٹی رپورٹ میں پتہ چلتا ہے کہ ملک کا وزیراعظم کسی دوسرے ملک کی کمپنی میں نوکری کا اقامہ ہولڈر ہیں پوری مسلم لیگ ن اقامہ لیگ بنی ہوئی تھی، اس مذکورہ اقامے پر میاں محمد نواز شریف نااہل ہوتے ہیں۔

No comments:

Post a Comment

Thank you for contacting us, we will response ASAP

Pages