ہری پور ٹریفک پولیس اہلکاروں کی ذبردست کاروائی موبائل چور گرفتار - Haripur Today

Breaking

Wednesday, 29 September 2021

ہری پور ٹریفک پولیس اہلکاروں کی ذبردست کاروائی موبائل چور گرفتار

 

ہری پور ٹریفک پولیس اہلکاروں کی ذبردست کاروائی موبائل چور گرفتار

ہری پور ٹریفک پولیس اہلکاروں کی ذبردست کاروائی، ٹراما سنٹر ہری پور سے لڑکی کے پاس سے موبائل چھین کر بھاگنے والے چور کو ٹی او مصطفی اور سپاہی زاہد نے پیچھا کرتے ہوئے محلہ کنڈ سے پکڑ لیا۔ اور موبائل برآمد کرتے ہوئے حوالہ پولیس کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق ٹرامہ سنٹر ہری پور کے قریب لڑکی سے موبائل چھیننے کا واقع رونما ہوا، جس پر ٹی او مصطفی خان اور زاہد خان نے لڑکی کے بتانے پر مذکورہ ملزم کا پیچھا کرتے ہوئے کچھ ہی فاصلے سے موبائل چھین کر جانے والے ملزم شان سکنہ چھپڑی پھرہاڑی کو قابو کیا اور چھینا گیا موبائل برآمد کرکے مزید کاروائی کے لئے تھانہ سٹی پولیس ہری پور کے حوالے کردیا۔

No comments:

Post a Comment

Thank you for contacting us, we will response ASAP

Pages