عمرشریف طبیعت بگڑنے پر سی سی یو منتقل، امریکہ روانگی ڈاکٹروں سے مشروط - Haripur Today

Breaking

Monday, 27 September 2021

عمرشریف طبیعت بگڑنے پر سی سی یو منتقل، امریکہ روانگی ڈاکٹروں سے مشروط

 

عمرشریف طبیعت بگڑنے پر سی سی یو منتقل، امریکہ روانگی ڈاکٹروں سے مشروط

کراچی میں پاکستان کے لیجنڈ اداکار عمر شریف کی علاج کے لئے امریکہ روانگی ڈاکٹروں سے مشروط کردی گئی ہے، نجی ہسپتال میں زیرعلاج پاکستان کے عالمی شہرت یافتہ کامیڈین، ڈرامہ نگار اور فلم سٹار عمرشریف کی حالت ایک مرتبہ پھر بگڑنے پر انہیں سی سی یو میں منتقل کردیا گیا ہے۔ ہسپتال میں ڈائیلاسز کے دوران عمرشریف کا بلڈپریشر کم ہوگیا تھا اور طبیعت بگڑنے پر انہیں سی سی یو وارڈ میں منتقل کیا گیا ہے، جہاں انہیں اگلے اڑتالیس گھنٹوں تک زیرنگرانی رکھا جائے گا۔ جبکہ طبیعت بہتر ہونے پر ان کی بیرون ملک روانگی سے متعلق فیصلہ کیا جائے گا۔

No comments:

Post a Comment

Thank you for contacting us, we will response ASAP

Pages