نڈی دوڑ میں حویلیاں کی رہائشی لڑکی کے ساتھ اجتماعی ذیادتی
سوزوکی ڈرائیور محمدفیضان اس کے دوست اسد اور عامرنے ذبردستی میرے ساتھ ذیادتی کی۔
ہری پور تھانہ سرائے صالح کی حدود بالڈھیر کے مقام پر حویلیاں کی رہائشی لڑکی سے اجتماعی ذیادتی، لڑکی کے بیان کے مطابق سوزوکی ڈرائیور محمد فیصان اور اس کے ساتھیوں اسد اور عامر نے رات کے اندھیرے میں ندی دوڑ بالڈھیر کے مقام پر لے جاکر ذیادتی کی اور فرار ہوگئے، لڑکی حصول انصاف کے لئے تھانہ سرائے صالح پہنچ آئی، پولیس نے لڑکی کے بیان کے مطابق تین افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا اور ملزمان کی تلاش شروع کردی۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ سرائے صالح میں رپورٹ درج کرواتے ہوئے مسماۃ (ع) دختر محمدارشد سکنہ کوکل برسین حویلیاں نے بتایا کہ کہ چوبیس تاریخ کو گھر سے پیدل نکلی، راستے میں سوزوکی نمبرJ1577جس کے ڈرائیور محمد فیضان ولد فقیر محمد سکنہ بانڈہ نے فرنٹ سیٹ پر بٹھایا اور گپ شپ لگاتا رہا اس دوران گاڑی میں سواریاں بھی بٹھاتا رہا اور مجھے حویلیاں اتارنے کے بجائے سرائے صالح کے قریب علی خان کے پاس پارک میں لایا جہاں سے مغرب کے بعد واپسی پر وہ اپنے ساتھیوں عامر اور اسد کے ہمراہ مجھے بالڈھیر ندی دوڑ کے مقام پر لے گیا اور باری باری میرے ساتھ ذیادتی کی، اس دوران میں موقع پا کر بھاگ نکلی اور حصول انصاف کے لئے تھانہ پہنچ آئی، پولیس نے لڑکی کے بیان کے مطابق تین افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا اور ملزمان کی تلاش شروع کردی۔
No comments:
Post a Comment
Thank you for contacting us, we will response ASAP