حویلیاں تھانہ ناڑہ کا سیاحوں کے تحفظ کے لیے اہم قدم، نئی پولیس چوکی قائم - Haripur Today

Breaking

Sunday, 26 September 2021

حویلیاں تھانہ ناڑہ کا سیاحوں کے تحفظ کے لیے اہم قدم، نئی پولیس چوکی قائم

 

حویلیاں تھانہ ناڑہ کا سیاحوں کے تحفظ کے لیے اہم قدم، نئی پولیس چوکی قائم

پونا آبشار اور سجیکوٹ آبشار پر پانچ پانچ پولیس اہلکار تعینات ہونگے

حویلیاں کے نواحی علاقہ تھانہ ناڑہ کی حدود میں سیاحوں کو لوٹنے کے متعدد واقعات کے بعد پولیس نے متعدد مقامات پر مزید نفری تعینات کردی۔ اس کے علاوہ موٹرسائیکل رائیڈرز کی دو ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جو چوبیس گھنٹے ڈیوٹی پر ہونگے ان خیالات کا اظہار ایس ایچ او تھانہ ناڑہ سردار بشیر نے کیا، انہوں نے کہا کہ ڈی پی او ایبٹ آباد اور ڈی ایس پی حویلیاں نے تھانہ ناڑہ کی حدود میں مزید نفری تعینات کرنے کے احکامات جاری کئے ہیں جس میں پونا آبشار اور سجیکوٹ آبشار پر پانچ پانچ پولیس نوجوان تعینات ہونگے تاکہ باہر سے آنے والے سیاحوں کو سیکورٹی فراہم ہو جو اکا دکا واقعات ہوئے ان کی روک تھام ممکن ہوسکے۔ سردار بشیر ایچ اوتھانہ ناڑہ نے کہا جو شرپسند عناصر ان واقعات میں پائے گئے ان کے خلاف سخت کاروائی ہوگی۔

No comments:

Post a Comment

Thank you for contacting us, we will response ASAP

Pages