خان برادران کا پرانی عدالتوں میں پارک بنانے کا اعلان
ہری پور(۴۲ ستمبر۱۲۰۲) مخالفین جھوٹے پروپیگنڈے سے عوام کو ورغلانا چاہتے ہیں، لیکن اب عوام کو غلط جھوٹی گمراہ کن افواہوں سے بیوقوف بنانے کا وقت گزرچکا ہے اب عوام باشعور ہوچکے ہیں اور وہ اپنے اچھے برے کی تمیز بخوبی سمجھتے ہیں، ہم نے اس ضلع میں اربوں روپے کے ترقیاتی کام حقیقی طور پر کروائے ہیں جن کا زمین پر وجود ہے۔ یہ اربوں روپے پہلے بھی تھے، اٹھارہویں ترمیم کے موقع پر فنڈز کی بھرمار تھی لیکن نااہل قیادت کی وجہ سے ہری پور کو اربوں کے فنڈز نہ مل سکے اور معاملہ کروڑوں تک ہی اٹکا رہا لیکن ہم نے آکر ضلع میں عوامی خدمت کا نیا ریکارڈ قائم کردیا۔ آئندہ الیکشن بھی انشاء اللہ اپنی کارکردگی کی بناء پر جیتیں گے۔ مخالفین الیکشن میں ہمارے نزدیک تو کیا ہماری ہوا کو بھی نہیں پہنچ سکیں گے اور پہلے سے ذیادہ بھاری اکثریت کے ساتھ کامیاب ہونگے ان خیالات کا اظہار ایم پی اے اکبر ایوب خان، سابق صوبائی وزیر یوسف ایوب خان نے گزشتہ روز معروف تاجر رہنماء وسماجی شخصیت تنویر احمد خان کی جانب سے ان کے اعزاز میں منعقدہ عصرانہ کے موقع پر عمائدین شہر سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر پی ٹی آئی کے ضلعی صدر راجہ احتشام، معروف تاجر رہنماء چوہدری محمدصدیق، ہری پور چمبر کے نومنتخب صدر محمد سلیم اعوان، سابق صدر چمبر نعیم عابد، ملک محمد نزید، شوکت محمود اعوان، اشفاق احمد، ملک طاہر محمود ودیگر بھی موجود تھے، میزبان حاجی تنویر احمد خان اور راجہ احتشام نے شہر میں اربوں روپے کے ترقیاتی منصوبے مکمل کروانے پر خان برادران کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ انشاء اللہ الیکشن میں انہیں ووٹ مانگنے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔ عوام خود انہیں ووٹ دینے کے لئے بلائیں گے۔ خان برادران نے ضلع مین اتنے ترقیاتی کام کروا دیئے ہیں کہ اب ان سے کسی چیز کا مطالبہ کرتے ہوئے بھی اچھا نہیں لگتا، اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے اکبر ایوب خان اور یوسف ایوب خان نے کہا کہ ہم نے ضلع میں عوامی خدمت کا ایک نیا ریکارڈ قائم کیا ہے۔ ماضی میں ضلع میں کروڑوں اور لاکھوں کے منصوبوں ہوتے تھے ہم نے چھوٹی چھوٹی گلیوں میں اتنے فنڈز دیئے ہیں، جبکہ ہری پور شہر میں اس وقت ابوں روپے منصوبوں پر کام جاری ہیں۔ ہری پور میں تین سوپچاس کنال کا پارک بنایا جارہا ہے، خواتین کے لئے دو عدد جمنازیم بنائے جائیں گے، پرانی عدالتوں کی جگہ پر پارک بنایا جائے گا جبکہ سو سو کنال کے قبرستان بھی بنائے جائیں گے ان قبرستانوں کی دیکھ بھال کے لئے باقاعدہ ملازم رکھے جائیں، میت بس سروس شروع کی جائے گی۔ ہری پور سٹی میں ہاسپٹل کے لئے مزید تنتیس کروڑ مختص کئے جارہے ہیں۔ وہاں پر نو کروڑ کی لاگت سے سنٹرالائزائیر کینڈیشنگ سسٹم لگایا جائے گا۔ ہری پور شہر کی بوسیدہ و پرانی پائپ لائنز کو ختم کرکے قریبا ستر کلومیٹر پر محیط نئی پائپ لائن بنا جارہی ہیں۔ دونوں سرکلر روڈز کی تزئین و آرائش کی جائے گی، ہری پور میں منگ کے مقام پر میڈیکل، ڈینٹل اور نرسنگ کالج بنایا جائے گا۔ جبکہ سولہ سو نئے اساتذہ کرام اور چھ سو ساٹھ پولیس اہلکار میرٹ پر بھرتی کئے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ مخالفین ہماری کارکردگی سے خائف ہیں۔ انہیں آئندہ الیکشن میں اپنی شکست واضح طور پر نظر آرہی ہے۔ اس لئے وہ جھوٹے پروپیگنڈوں کا سہارا لے رہے ہیں۔ انشاء اللہ آخری دوسالوں میں ہمارے ترقیاتی کاموں کا جال مزید وسیع ہوگا جس سے مخالفین کی نیندیں مزید حرام ہوجائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ تنویر احمد خان نے ہمیشہ اپنے شہر وعلاقہ کی تعمیر وترقی کے لئے ہمارا بھرپور ساتھ دیا ہے جس پر ہم ان کے مشکور ہیں۔
No comments:
Post a Comment
Thank you for contacting us, we will response ASAP