نورمقدم قتل کیس میں سفاک قاتل ظاہر جعفر کے والدین کی ضمانت کی درخواست مسترد - Haripur Today

Breaking

Wednesday, 29 September 2021

نورمقدم قتل کیس میں سفاک قاتل ظاہر جعفر کے والدین کی ضمانت کی درخواست مسترد

 

نورمقدم قتل کیس میں سفاک قاتل ظاہر جعفر کے والدین کی ضمانت کی درخواست مسترد

اسلام آباد (شبیر سہام) اسلام آباد ہائی کورٹ نے نورمقدم قتل کیس کے سفاک قاتل ظاہر جعفر کے والد ذاکر جعفر اور والدہ عصمت آدم جی کی ضمانت کی درخواستیں مسترد کردیں۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس عامر فاروق نے ظاہر جعفر کے والدین کی درخواستوں سے متعلق کیس کا مختصر فیصلہ سنایا۔ عدالت نے ٹرائل کورٹ کو آٹھ ہفتون میں کس کا ٹرائل مکمل کرنے کی ہدایت بھی کی ہے۔ واضح رہے کہ ذاکر جعفر اور عصمت ذاکر نے نور مقدم قتل کیس میں ضمانت کی درخواستیں دائر کرتے ہوئے موقف اختیار کیا تھاکہ نورمقدم کے قتل سے ان کا کوئی تعلق نہیں ہے۔ جبکہ عدالت میں پیش کئے گئے پولیس چالان میں کہا گیا تھا کہ اگر ظاہر جعفر کے والدین پولیس کو بروقت اطلاع کرتے تو نورمقدم کو بچایا جاسکتا تھا۔

No comments:

Post a Comment

Thank you for contacting us, we will response ASAP

Pages