پھلوں کو کئی ہفتے تک تازہ رکھنے والا اسٹیکر
ملائیشیا کی ایک کمپنی نے ایک چھوٹا اسٹیکر بنایا ہے جس میں کیمیائی اجزاء سے پاک ایک قدرتی فارمولا شامل ہے، فارمولے کے اجزاء پھل کو دو ہفتوں تک تازہ رکھتے ہیں اور گل سٹر کر ختم نہیں ہوتا۔ کمپنی کا دعوی ہے کہ اسٹیکر سو فیصد نامیاتی (آرگینگ) ہے اور جس میں شہد کی مکھیوں کے چھتے سے لی گئی موم اور خاص آئیونائزنمک ملایا گیا ہے۔ یہ دوونوں اشیاء مل کر پھل کو بیکٹیریا سے محفوظ رکھتی ہیں اور ساتھ ہی اسٹیکر پھل کے پکنے کے عمل کو بھی سست کردیتا ہے۔ اگرچہ اس اسٹیکر کی مزید تفصیلات نہیں دی گئی ہیں لیکن ماہرین کا کہنا ہے کہ اسٹیکر بالکل محفوظ ہے اور یہاں تک آپ اس اسٹیکر کو کھا بھی سکتے ہیں۔ اسے اسٹکس فریش کا نام دیا گیا ہے۔ اسٹکس فری کے مالک ظافری زین الدین نے کہا ہے کہ چار سال قبل انہیں اس کا خیال آیا اور انہوں نے پھل اور سبزیاں فروخت کرنے والے کئی افراد سے ملاقات کی جو تیزی سے خراب ہوتے پھلوں سے پریشان تھے۔ ایک خوانچہ فروش نے کہا کہ ہم بے بس ہیں کیونکہ ہم قدرت کو نہیں روک سکتے۔ زین الدین نے اپنی ویب سائٹ پر لکھا کہ اگرچہ فطرت کو روکنا ممکن نہیں مگر پھل خراب ہونے کی رفتار سست تو کی جاسکتی ہے۔ اس کے بعد انہوں نے اسٹیکر پر کام شروع کیا اور ملائیشیاء کی جامعات، تحقیقی اداروں اور وہاں کے صنعتی معیارات فراہم کرنے والے اداروں سے بات چیت کی۔ اسٹیکر بنانے کے بعد یونیورسٹی آف ساؤتھ آسٹریلیا میں اس کی آزمائش کی گئی اور اس پورے عمل میں تین سال لگے۔ پہلے اسے آموں کی زندگی بڑھانے کے لئے تیار کیا گیا تھا لیکن بعد میں کمپنی نے دریافت کیا کہ یہ آم جیسے چھلکے اور جسامت رکھنے والے دیگر پھلوں پر بھی یکساں کارآمد ہے۔ ان میں ناشپاتی، پپیتا، سیب اور اس طرح کے دیگر پھل شامل ہیں۔ یہ اسٹیکر پھل پکنے کا عمل سست کردیتا ہے اور انہیں بیکٹیریا اور پھپھوند سے بھی محفوظ رکھتا ہے۔
A sticker that keeps the fruit fresh for several weeks
A Malaysian company has developed a small sticker that contains a natural formula free of chemicals. The ingredients in the formula keep the fruit fresh for two weeks and do not fade. The company claims that the sticker is 100% organic and contains wax and special ionizing salt from beehives. Together, the two ingredients protect the fruit from bacteria and the sticker slows down the ripening process. Although no further details are given about this sticker, experts say that the sticker is very safe and you can even eat this sticker. It's called Sticks Fresh. Zafari Zainuddin, owner of Sticks Free, said he came up with the idea four years ago and met several fruit and vegetable sellers who were worried about the rapidly deteriorating fruit. "We are helpless because we can't stop nature," said one peddler. Zainuddin wrote on his website that although it is not possible to stop nature, the rate of fruit spoilage can be slowed down. He then began working on the sticker and talked to Malaysian universities, research institutes and industry standards providers there. After the sticker was made, it was tested at the University of South Australia and the whole process took three years. It was originally designed to extend the life of mangoes, but the company later discovered that it is equally effective on other fruits, such as peels and mangoes. These include pears, papayas, apples and other such fruits. This sticker slows down the ripening process of the fruit and also protects them from bacteria and fungus.
No comments:
Post a Comment
Thank you for contacting us, we will response ASAP