ملک میں کوئی ایسا وزیر نہیں جو کرپٹ نہ ہو، شاہد خاقان - Haripur Today

Breaking

Tuesday, 21 September 2021

ملک میں کوئی ایسا وزیر نہیں جو کرپٹ نہ ہو، شاہد خاقان

 


 

ملک میں کوئی ایسا وزیر نہیں جو کرپٹ نہ ہو، شاہد خاقان

مسئلہ انتخابی اصلاحات کا نہیں الیکشن چوری کا ہے، سابق وزیراعظم

پاکستان مسلم لیگ نواز کے رہنما شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ ملک میں کوئی وزیر ایسا نہیں ہے جو کرپٹ نہ ہو، حکومت کی نااہلی کی وجہ سے ملک کا نظام مکمل بیٹھ چکا ہے۔ پاکستان کا مسئلہ انتخابی اصلاحات کا نہیں الیکشن چوری کا ہے، ووٹ کا حق پاکستان کا آئین ہر شہری کو دیتا ہے، کسی کو عوامی رائے بدلنے کا حق حاصل نہیں، توشہ خانہ نئی چیز نہیں ہے، اس میں چھپانے والی کوئی بات نہیں ہے۔ منگل کو رہنما پاکستان مسلم لیگ نواز کے شاہد خاقان عباسی نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نام نہاد احتسابی عمل تین سال سے چل رہا ہے اور عوام خود دیکھ لیں کہ ملک میں کون کرپٹ اور کو کرپٹ نہیں ہے۔ انہوں نے یہ دعوی کیا کہ ملک میں کوئی وزیر ایسا نہیں ہے جو کرپٹ نہ ہو اور جب سے کیسز چلے ہیں ملک میں گیس کی قیمتوں میں واضح اضافہ ہوا ہے جبکہ حکومت کی نااہلی کی وجہ سے نظام مکمل بیٹھ چکا ہے۔ معاشی صورتحال پر انہوں نے کہا کہ معیشت کے حوالے سے تمام دعوے ختم ہوگئے ہیں اور ملک 2018کی سطح سے بھی اب نیچے پہنچ چکا ہے۔ عوام بیروزگاری اور غربت میں پس رہے ہیں۔ ووٹنگ مشین سے متعلق انہوں نے بتایا کہ الیکڑانک ووٹنگ مشین کے حوالے سے اپوزیشن پہلے دیکھے گی اور پھر کوئی فیصلہ کرے گی۔ آئین میں درج ہے کہ جو انتخابات میں مداخلت کرے گا اس پر آرٹیکل چھ نافذ ہوگا۔ آئین پاکستان ووت کا حق پاکستانی عوام کو دیتا ہے اور کوئی ادارہ اس حق سے شہریوں کو محروم نہیں کرسکتا۔ حکومت پر مزید تنقید کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ کرائے کے مشیر اور وزراء کا کام صرف جھوٹ بولنا ہے، مشیر اور وزیر تمام لوگ جہازوں پر بیٹھ کر آئے ہیں اور حکومت کے جانے کے بعد واپس چلے جائیں گے۔ شاہد خاقان نے بتایا کہ جب کوئی دوسری حکومت تحفہ دیتی ہے تو وہ توشہ خانہ میں جمع کروایا جاتا ہے۔ تحائف ریکارڈ کا حصہ ہوتے ہیں اور اس میں کوئی نئی بات نہیں ہے۔

 

No comments:

Post a Comment

Thank you for contacting us, we will response ASAP

Pages