فاریکس ٹریڈنگ کے نام پر فراڈ کرنے والا گروہ گرفتار
ملزمان سو ملین سے زائد رقم شہریوں سے لوٹ چکے تھے
ملزمان صادق آباد سے فراڈ کا نیٹ ورک چلا رہے تھے
ایف آئی اے سائبرکرائم ونگ نے فاریکس ٹریڈنگ کے نام پر فراڈ کرنے والا گروہ پکڑ لیا۔ گروہ کے چار ارکان کو خانیوال اور ملتان سے گرفتار کیا گیا ہے۔ سائبرکرائم حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان نے فاریکس ٹریڈنگ کے نام پر سینکڑوں لوگوں کو لوٹا ہے ملزمان سو ملین سے زائد کی رقم شہریوں سے فاریکس ٹریڈنگ کے نام پر لوٹ چکے ہیں۔ گرفتار ملزمان کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لئے چھاپے جاری ہیں۔ اس کے علاوہ ملزمان صادق آباد راولپنڈی سے فراڈ کا پورا نیٹ ورک چلا رہے تھے۔ پاکستان بھر کے مختلف شہروں سے فراڈ کی شکایات ملی تھیں جس پر ایف آئی اے سائبر کرائم نے کاروائی کرتے ہوئے چار ملزمان کو گرفتارکرکے مزید تحقیقات کا دائرہ کار وسیع کردیا ہے
No comments:
Post a Comment
Thank you for contacting us, we will response ASAP