دبئی میں عوام کے لئے ای سکوٹرکا آغاز
اس سہولت سے کیسے استفادہ کرسکتے ہیں؟
متحدہ عرب امارات کی ریاست دبئی میں عوام کے لئے ای سکوٹر سروس کا آغاز کردیا گیا ہے، دبئی روڈ اینڈٹرانسپورٹ اتھارٹی RTAکے مطابق سموار سے الیکڑانک سکوٹرز کی سروس عوام کے لئے شروع کردی گئی ہے، ان سکوٹرز کی ٹرائل سروس ابھی تک صرف پانچ مخصوص علاقوں تک محدود ہوگی،ان علاقوں میں محمدبن راشد بولویرڈ، دبئی انٹرنیٹ سٹی، سکینڈ آف دسمبر سٹریٹ، الریگا اور کلاک ٹاور شامل ہیں۔ اس سروس کو استعمال کرنے کیلئے سمارٹ اپیلی کیشن کو ڈاؤن لوڈ کرنا ہوگا، اور اس اپیلی کیشن سے ای سکوٹر کو بک کرنے کے بعد اسے استعمال کیا جاسکے گا، لیکن ان ای سکوٹرز کو صرف اور صرف سائیکلنگ کے لئے مخصوص ٹریکوں پر ہی استعمال کیا جا سکے گا۔سکوٹربک کرنے والے رائیڈر کے لئے ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ وہ سکوٹر کو مناسب طریقے سے بتائے گئی جگہوں پر ہی پارک کریں اور پاکنگ کے بعد استعمال کرنے والے کو پیمنٹ کرنا ہوگی۔ دبئی روڈ اینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹیRTAکے مطابق آزمائشی بنیاد پر اس سکوٹر کو پانچ افراد چلائیں گے، اور آزمائشی بنیادوں پر آر ٹی اے کی جانب سے ان سکوٹرز کی نگرانی کی جائے گی
No comments:
Post a Comment
Thank you for contacting us, we will response ASAP