حویلیاں ناڑہ کی ڈرائیور بروقت عقلمندی نے ڈکیتی کی کوشش ناکام بنا دی
حویلیاں پولیس چوکی رجوعیہ کی حدود کیالہ کے مقام پر چوزہ لانے والی گاڑی پر راہزنوں کا حملہ، گاڑی ڈرائیور پر اسلحہ تان کر روکنے کی کوشش کی، تاہم ڈرائیور نے گاڑی بھگا دی۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ شب تھانہ حویلیاں کی چوکی رجوعیہ کی حدود میں دو نامعلوم نقاب پوش ڈاکوں نے موٹرسائیکل پر سوار ہوکر پنڈی سے چوزے لانے والی چوزوں کی گاڑی کو اسلحہ کی نوک پر لوٹنے کی کوشش کی گئی لیکن گاڑی ڈرائیور نے اپنی جان پر کھیلتے ہوئے گاڑی ان سے بھگا کر لے گیا جس پر ڈاکوؤں نے ساتھی مذکورہ گاڑی پر فائرنگ کی لیکن گاڑی کی تیز رفتاری سے ڈرائیور اور اس کا ساتھی محفوظ رہے۔ گاؤں اور قرب وجوار کے عوامی حلقوں نے اس پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے پولیس کے اعلیٰ حکام سے اس روٹ پر پولیس نفری بڑھانے کا مطالبہ کیا، آئے روز اس طرح کے واقعات سے عوام اور سیاحوں میں خوف وہراس پھیل رہا ہے۔
No comments:
Post a Comment
Thank you for contacting us, we will response ASAP