سابق سفیر کی مقتولہ بیٹی نورمقدم کی پوسٹ مارٹم رپورٹ موصول، انتہائی سنسی خیز انکشافات
تھانہ کوہسار کے پوش علاقہ ایف سیون فور کی گلی نمبر ساٹھ میں واقع بنگلے میں انتہائی سفاکی کے ساتھ قتل ہونے والی سابق سفارتکار شوکت مقدم کی اٹھائیس سالہ بیٹی نورمقدم کی پوسٹ مارٹم رپورٹ پولیس کو موصول ہوگئی ہے۔ پوسٹمارٹم رپورٹ میں خاتون کو چاقو کے متعدد وار کرکے قتل کیئے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق پوسٹ مارٹم رپورٹ میں بتایاگیا ہے کہ مقتولہ کا سردھڑ سے الگ کیا گیا اور مقتولہ نورمقدم کے جسم پر تشدد کے متعدد نشانات پائے گئے ہیں۔ جبکہ مقتولہ کے جسم پر چاقوں کے گہرے زخم ہیں۔ مقتولہ سے معدے سے لیا گیا مواد فرانزک کے لئے لاہور میں قائم لیبارٹری کو بھجوا دیا گیا ہے۔ جس کی رپورٹ تاحال پولیس کو موصول نہیں ہوسکی ہے۔ واضح رہے کہ عید الاضحی سے ایک روز قبل بیس جولائی 2021کو تھانہ کوہسار کی حدود ایف سیون فور میں 28سالہ لڑکی نورمقدم کو تیزدھار آلے سے قتل کیا گیا تھا۔ پولیس نے مقتولہ کے والد شوکت مقدم جو کہ مختلف ممالک میں پاکستان کے سفیر رہ چکے ہیں کی مدعیت میں ظاہر ذاکر نامی ملزم کے خلاف FIRدرج کروائی ہے جو کہ مقامی بزنس مین کا بیٹا ہے۔ جواس وقت پولیس کی حراست میں ہے۔ آئی جی اسلام آباد کی ہدائیت پر مقدمہ میں ملوث ملزم کا نام ECL(ای سی ایل) لسٹ میں شامل کرنے کے لئے متعلقہ ادارے کو بھی آگاہ کردیا گیا ہے۔ پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ ملزم کا بیرون ممالک جیسا کہ انگلینڈ اور امریکہ سے بھی کریمینل ریکارڈ حاصل کرنے کے لئے متعلقہ اداروں سے بھی رابطے شروع کردئیے گئے ہیں۔ تاہم ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ مقتولہ کے قاتل کو اب امریکہ بھگانے کی تیاریاں ہورہی ہیں اور کیس کو یہ تیار کیا جارہا ہے کہ قاتل ظاہر ذاکر ذہنی مریض تھا۔
بشکریہ شبیر سہام
No comments:
Post a Comment
Thank you for contacting us, we will response ASAP