غازی - موت درحقیقت مقصد حیات کے جامع فلسفہ کی آئینہ دار ہے - Haripur Today

Breaking

Friday, 23 July 2021

غازی - موت درحقیقت مقصد حیات کے جامع فلسفہ کی آئینہ دار ہے

 

موت درحقیقت مقصد حیات کے جامع فلسفہ کی آئینہ دار ہے

اللہ کے دیدار کا اعزاز مرشد برحق کی نگاہ شفقت سے مشروط ہے، ذیشان احمد

ذکر اللہ کی وساطت سے مشرف بادیدار الہیہ، انسان کا مقصود حیات ہے، اللہ رب العزت کے دیدار کا اعزاز مرشد برحق کی نگاہ شفقت سے مشروط ہے، موت درحقیقت مقصد حیات کے جامع فلسفہ کی آئینہ دار ہے، ذیشان احمد مقصود حیات معرفت الہیہ ہے کہ انسان فوت ہوتا جاتا ہے تو وہ پسماندگان کے لیے یہ سبق دے رہا ہوتا ہے کہ ارواح عالم اللہ رب العزت کی بارگاہ عالیہ میں کچھ وقت گزار کر آئے ہیں اور مشرف بادیدار ہوتے رہے ہیں، اور بالآخر اس کی بارگاہ میں ہی لوٹ کرجانے والے ہیں، ان خیالات کا اظہار صدر اصلاحی جماعت وعالمی تنظیم العارفین زیشان احمد آف واہ کینٹ نے تحصیل غازی کی یونین کونسل شے پٹی سری کوٹ میں چہلم کے سلسلہ میں منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا، ان کا کہنا تھا کہ ارواح عالم نے اللہ رب العزت کے انوار و تجلیات کا مشاہدہ کیا ہے۔ جیسا کہ قرآن مجید فرقان حمید بیان کرتا ہے کہ ”کیا میں تمہارا رب نہیں ہوں؟“ تمام ارواح نے کہا ”بے شک“، ذیشان احمد کا مزید کہنا تھا کہ درحقیقت انسان کی زندگی کا مقصد بھی یہی ہے کہ جو اعزاز ہمارء ارواح کو بارگاہ قدسیہ میں نصیب ہوا تھا یہاں بھی وہی قرب ہمیں حاصل کرنا ہے۔، وہ قرب تب ہی میسر ہوگا جب ہماری ارواح بیدار ہوں گی اور ارواح کو بیدار کرنے کے لئے اللہ پاک فرماتا ہے کہ ”پس تم اہل ذکر سے سوال کرو جو تم نہیں جانتے، اہل ذکر سے مراد صوفیاء کرام کے نزدیک اولیاء اللہ ہیں وہ ہماری روح کی تعلیم وتریبت کرسکتے ہیں۔ لہذا ہم پر فرض ہوتا ہے کہ ہم ذکر اللہ سے قلوب کو پاک کریں، روح کو بیدار کریں تاکہ ہمیں ہماری زندگی کا مقصد یہاں بھیجنے کا سبب حاصل ہو کہ ہمیں دنیا میں کس نے، کیوں بھیجا ہے اور ہم نے دوبارہ لوٹ کر کس کی طرف جانا ہے؟۔

No comments:

Post a Comment

Thank you for contacting us, we will response ASAP

Pages