ہری پور ادویات کی گاڑی کو لوٹنے والے ملزمان گرفتار - Haripur Today

Friday, 23 July 2021

demo-image

ہری پور ادویات کی گاڑی کو لوٹنے والے ملزمان گرفتار

Ghazi+Police+-+Medicine+Robbery

 

ہری پور ادویات کی گاڑی کو لوٹنے والے ملزمان گرفتار

ملزمان نے ڈرائیور اور ساتھی کو باندھ کر نقدی چھین لی تھی

ہری پور میں ادویات کی گاڑی کو لوٹنے والے چار ملزمان گرفتار، ملزمان نے ڈرائیور اور اُس کے ساتھی کو باندھ کر ایک لاکھ سے ذائد کی نقدی چھین لی تھی، تفصیلات کے مطابق نجی ادویات کی کمپنی کے دو اہلکار غازی سے واپس آرہے تھے کہ سریکوٹ کے مقام پر چار ملزمان نے ان کی گاڑی روک کر ڈرائیور اور اس کے ساتھی کو باندھ دیا تھا، جبکہ ان کے پاس موجود ایک لاکھ سے زائد کی نقدی چھین لی تھی۔ غازی پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی تھی اور چند روز میں ہی واردات کا سراغ لگا کر چار ملزمان کو گرفتار کرکے ان سے مال مسروقہ برآمد کرلیا تھا۔

No comments:

Post a Comment

Thank you for contacting us, we will response ASAP

Pages