ایبٹ آباد ہوٹل میں رہائش پذیر شخص کا پراسرار انداز میں قتل
ایبٹ آباد میں گلیات نگری کے رہائشی وقار ہوٹل کے منیجر مقتول سردار عامر کو ان کے آبائی گاؤں نگری بالا میں سپردخاک کردیا گیا جن کی نماز جنازہ بروز پیر دن تین بجے نڑیاں ایبٹ آباد اور بعدازاں ان کے کے گاؤں نگری بالامیں ادا کردی گئی، جس میں مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے ہزاروں افراد نے شرکت کی اور مرحوم کا آخری دیدار کیا۔ بعد ازاں مقتول سردار عامر کو درجنوں اشکبار آنکھوں کے سامنے سپردخاک کردیا گیا۔ سردار عامر ولد گل زمان کو اتوار اور پیر کی درمیانی شب نامعلوم ملزمان نے قتل کردیا تھا۔ مقتول کی نعش وقار ہوٹل مین بازار کے کمرہ نمبر4سے ملی تھی، پولیس نے پوسٹمارٹم کے بعد نعش ورثاء کے حوالے کردی تھی۔ تھانہ سٹی ایبٹ آباد پوقاتل کا سراغ لگانے کے لئے سرتوڑ کوشش کررہی ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق قاتل ہوٹل کے رجسٹر سے اپنا ریکارڈ غائب کرگیا ہے۔ جبکہ ہوٹل کے سی سی ٹی وی کیمرے بھی خراب ہیں تاہم اس کے باوجود پولیس قاتل تک پہنچنے کے لئے پراُمید ہے، اور ایس ایچ او تھانہ سٹی ایبٹ آباد سردار واجد کا کہنا ہے کہ ہم بہت جلد قاتل تک پہنچ جائیں گے۔ ہماری تفتیشی ٹیم اس مسئلے کو حل کرنے کے لئے لگی ہوئی ہے۔
No comments:
Post a Comment
Thank you for contacting us, we will response ASAP