The Government of Pakistan Budget is for the IMF not for the People - Haripur Today

Breaking

Saturday, 12 June 2021

The Government of Pakistan Budget is for the IMF not for the People

 

حکومت کا بجٹ عوام نہیں آئی ایم ایف کے لئے ہے

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ حکومت کا پیش کردہ بجٹ عوام کے لئے نہیں بلکہ آئی ایم ایف کے لئے ہے۔ بجٹ میں تین ہزار چار سو ارب روپے سود کی ادائیگی پر خرچ کیا گیا۔ تعلیم اور صحت کے لئے صرف تین فیصد رکھا گیا۔ ہفتہ کو پشاور میں انسٹیوٹ آف ریجنل سٹڈی کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے امیرجماعت اسلامی سراج الحق نے کہا کہہ ہم آج بھی معشیت میں بہتری کے لئے ورلڈ بینک، یورپ، آئی ایم ایف کی طرف دیکھتے ہیں۔ اسلام نے معشیت کا ایجنڈا دیا ہے۔ لیکن اس پر عمل نہیں کررہے۔ اسلامی تعلیمات پر عمل کرکے ہی ہمارے مسائل حل ہوں گے۔ ہمارے ملک میں وسائل کی کمی نہیں ہے۔ گندم۔ چاول، گنا، دودھ میں پاکستان دنیا میں پانچویں اور چھٹے نمبر پر ہے۔

No comments:

Post a Comment

Thank you for contacting us, we will response ASAP

Pages