بوسیدہ نظام کی وجہ سے لوگوں کو انصاف ملنے میں کافی مشکلات کا سامنا ہے
ہیومن رائٹس پروٹیکشن اینڈ ڈویلپمنٹ کونسل آف پاکستان کا اجلاس، ظالم کو ریلیف اور مظلوم کو دددرکی ٹھوکریں کھانی پڑرہی ہیں۔ محمدیونس اعوان
حویلیاں، بوسیدہ نظام کی وجہ لوگوں کو انصاف ملنے میں کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ اس نظام میں ظالم کو ریلیف اور مظلوم کو در در ٹھوکریں پڑ رہی ہیں۔ حقوق آگاہی پروگرام کو حتمی شکل دے کر یوسی لیول پر سیمینارز کا اہتمام کیا جائے گا، تاکہ عام عوام کو اپنے حقوق کا پتہ چل سکے۔ ریاستی اداروں کو بھی چاہیے
کہ وہ اہلکاروں کو حسن سلوک کی تربیت دیں تاکہ وہ لوگوں کے دکھوں کا مداوا کر سکیں۔ہیومن رائٹس پروٹیکشن اینڈ ڈویلپمنٹ آف پاکستان پبلک اور ریاستی اداروں کے درمیان پل کا کردار ادا کرے گی اور عوام کے حقوق کی کوتاہی کرنے والوں کے خلاف صدائے حق بلند کرتی رہے گی۔ ریاستی اہلکاروں کو چاہیے کہ وہ اپنے فرائض منصبی احسن طریقے سے ادا کریں۔ نا کہ پبلک کے لئے مسائل پیدا کریں۔ اعلی تعلیم یافتہ
ممالک میں عوام کو حکام تک رسائی میں کوئی دشواری کا سامنا نہیں کرنا پڑتا جبکہ پاکستان میں حکام بالا تک رسائی کو ناممکن بنا دیا گیا ہے جس سے انصاف کا حصول عوام کے لیے چیلنج کی حیثیت اختیار کر گیا۔ ان خیالات کا اظہار ایچ آر پی ڈی سی کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ملک یونس اعوان، ریٹائرڈ میجرایاز خان، ڈائریکٹر ڈائریکٹر جمیل اختر تنولی، کوآرڈینیٹرہزارہ چوہدری مقبول احمد، تحصیل حویلیاں کے قائم مقام صدر شفاقت علی، ایڈیشنل سیکریٹری طاہر محمود، یوسی مجہوہاں کے کوآرڈینیٹر حافظ فخر الزمان، نجی سکول کے پرنسپل نبیل احمد مسلم ایڈووکیٹ، یوسی مجہوہاں کے صدر عنایت الرحمن، یوسی ناڑہ کے کوآرڈینیٹر محبوب اعوان، جنرل سیکرٹری عتیق الرحمن اعوان، گوہرا میرابالا کے کوآرڈینیٹر ملک مصطفی اعوان، چوہدری اللہ داد، منشی خان، شکیل تنولی ایدہی فاؤنڈیشن و دیگر نے شرکت کی۔ اجلاس میں ہزارہ میں تنظیم سازی کو جلد مکمل کرنے پر اتفاق کیا گیا۔
ضلع ابیٹ آباد اور ضلع ہری پور میں پیومن رائٹس کمپیلنٹ سیل کے قیام پر اتقاق کیا گیا۔ لیگل ایڈ چیک کی تقریب یوسی ناڑہ میں منعقد کرنے پر اتفاق کیا گیا۔ جو مظلوم لوگ انصاف حصول میں مشکلات سے دوچارہیں ان کو ہر طرح تک انصاف مہیا کرنے کی ہر ممکن کوشش کی جائے گی۔ اس موقع پر سینیئر صحافی طارق تنولی کے کزن ڈپٹی ڈائریکٹر آئی بی عبدالسلام تنولی کی وفات پر افسوس کا اظہار کیا گیا اور مرحوم کی مغفرت کے لیے دعا کی گئی۔
No comments:
Post a Comment
Thank you for contacting us, we will response ASAP