مولانا کی سیاسی شعبدہ بازیاں قوم مسترد کرچکی ہے، شہبازگل
وزیراعظم پاکستان جناب عمران خان کے معاون خصوصی شہبازگل نے کہا ہے کہ اقتدار سے دوری کی وجہ سے مولانا ذہنی ہیجان کا شکار ہیں، اتوار کو پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مولانا کی سیاسی اقدار صرف اقتدار حاصل کرنے تک ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پارلیمان کی بالادستی صرف پارلیمنٹ میں داخلے تک ہے مولانا کی سیاسی شعبدہ بازیاں قوم مسترد کرچکی ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ مولانا کو لگ رہا تھا کہ ملکی سیاسی صورتحال ان کے ہونے سے ٹھیک ہوگی جبکہ حقیقت اس کے برعکس ہے۔ ملکی معشیت وسیاسی صورتحال میں استحکام آچکا ہے۔ شہباز گل نے کہا کہ جہاں چاہیں جلسے کریں مگر جلسے میں اپنی کرپشن کا احوال بھی بتائیں۔ ملک کی جڑیں پی ڈی ایم کے پلیٹ فارم سے کھوکھلی کی گئیں ہیں۔
No comments:
Post a Comment
Thank you for contacting us, we will response ASAP