ویکسین عدم دستیابی، عوامی زندگیوں سے نہ کھیلا جائے، شہباز شریف
قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے ملک میں کرونا ویکسین کی عدم دستیابی پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت وقت عوام کی زندگیوں سے نہ کھیلے۔ ادویات کی فی الفور فراہمی کا بندوبست کیا جائے، اتوار کو شہباز شریف کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ بائیس کروڑ عوام کی آبادی کو مدنظر رکھتے ہوئے منصوبہ بندی کی جائے۔ چند لاکھ ڈوز منگوانے اور خیراتی ویکسین سے کام چلانے کی چھوٹی سوچ کو تبدیل کردینا چاہئے، انہوں نے کہا کہ کورونا ویکسین کی عدم دستیابی حکومت کی مجرمانہ غفلت اور نااہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ اپوزیشن نے باربار خبردار کیا تھا کہ عوام کی زندگیاں موذی وائرس سے محفوظ بنانے کے لئے بروقت ویکسین کی بکنگ کی جانی چاہیئے۔ لیکن ویکسین کے معاملے پر وہی کچھ ہورہا ہے۔
No comments:
Post a Comment
Thank you for contacting us, we will response ASAP