پالشی اور منافقین نے پارٹی کو بہت نقصان پہنچایامرتضی جاوید عباسی - Haripur Today

Breaking

Tuesday, 25 May 2021

پالشی اور منافقین نے پارٹی کو بہت نقصان پہنچایامرتضی جاوید عباسی

 


 

پالشی اور منافقین نے پارٹی کو بہت نقصان پہنچایامرتضی جاوید عباسی

ہزارہ میں تنظیم سازی مکمل کرلی ہے، مسلم لیگ ن سے اجاہ داری کا خاتمہ کردیا ہے اب پارٹی کا ہر کارکن آذاد ہے، مرتضی جاوید عباسی

مسلم لیگ ن کے صوبائی جنرل سیکرٹری ایم این اے مرتضی جاوید عباسی نے کہا ہے کہ اپنا سب کچھ قربان کردوں گا مگر پارٹی کو تقسیم کرنے کی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دوں گا، مالشی، پالشی اور منافقین نے پارٹی کو بہت نقصان پہنچایا ہے۔ دوہزار اٹھارہ کے انتخابات میں آستین کے سانپوں نے ہمارے امیدواروں کو جان بوجھ کرہرادیا، اب آنے والے انتخابات میں ہم ان کی یہ چال کامیاب نہیں ہونے دیں گے، ان خیالات کا اظہارمرتضی جاوید عباسی نے سابق ایم پی اے عنائیت اللہ خان جدون کی رہائش گاہ پر پارٹی ورکروں اور عہدیدران سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اُن کا کہنا تھا کہ جو سورما یہ سمجھتے تھے کہ ہم پارٹی میں نہیں ہوں گے تو پارٹی ختم ہوجائے گی، آج وہ ختم ہوگئے ہیں مگر پارٹی موجود ہے آئندہ ماہ ہزارہ ڈویژن کے صدرمقام ایبٹ آباد میں پارٹی کا ایک بہت بڑا کنونشن بلاکرپارٹی طاقت کا مظاہرہ کیا جائے گا۔ اصل پارٹی کے لوگ وہی ہیں جونوازشریف کے بیانیئے سے جڑے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ آستین کے سانپوں کو میاں نوازشریف اپنے ہاتھوں سے دوں پلاتے رہے مگر یہ غدار نکلے ہیں کیوں کہ ان کی کارستانیوں کی وجہ سے پارٹی کو شکست ہوئی ہے چھتیس سیٹوں پر چارسیٹوں پر آنا، سولہ سے تین پر آنا، میرجعفر وں اور میر صادقوں کی سازشوں کی وجہ سے ہوا ہے۔ اگر یہ توبہ تائب ہوکرمیاں نوازشریف کے بیانیئے کے ساتھ آجائیں پھر بھی ان کا فیصلہ یہ کارکن کریں گے میں اپنی سیاست داؤ پر لگا دوں گا مگران سانپوں کو اب پارٹی کو نقصان نہیں پہنچانے دوں گا۔ ان کی چالون کو ہرلحاظ سے ناکام بناؤں گا، ہزارہ میں تنظیم سازی مکمل کرلی ہے اور مسلم لیگ ن سے اجاہ داری ختم کردی ہے۔ اب پارٹی کا ہر کارکن آذاد ہے اور پارٹی میں کھل کر اظہار خیال کرسکتا ہے۔

 

No comments:

Post a Comment

Thank you for contacting us, we will response ASAP

Pages