متحدہ عرب امارات میں ڈرون کیمروں کے ذریعے مانیٹرنگ جاری
متحدہ عرب امارات کی ریاست دبئی میں ڈرون کیمروں کے ذریعے مختلف قوانین کی 4400خلاف ورزیاں ریکارڈ کی گئیں، دبئی حکام نے سال 2021کے پہلے چند مہینون میں 4400مختلف قوانین کی خلاف ورزیاں ریکارڈ کی ہیں اور ان خلاف ورزیوں کی شناخت کے لئے ڈرون کیمروں کا استعمال کیا گیا ہے۔ متحدہ عرب امارات سے جاری ہونے والے اخبار البیان کے مطابق گلف میں یہ اپنی طرز کا پہلا ایسا پروجیکٹ ہے جو متحدہ عرب امارات کی گلیوں سیکورٹی کو کنٹرول کرنے کے ساتھ ساتھ مجرموں کا پیچھا کرنے میں مدد فراہم کرتا ہے۔ یہ ڈرون جدید ٹیکنالوجی کا شاہکار ہیں لہذاتنگ گلیوں اور رش والی جگہوں پر ہائی ریزولیشن کے ساتھ مطلوبہ چہروں کو باآسانی شناخت کرتے ہوئے ویڈیو اور تصاویر بنا سکتے ہیں۔ ڈرون ٹیکنالوجی کی مدد سے اس سال کے اپریل تک 4400قانونی کی خلاف ورزیاں ریکارڈ کی گئی ہیں۔ جن میں سے صرف518خلاف ورزیاں ماسک نہ پہننے سے متعلق تھیں۔ اور 37خلاف ورزیاں زیبرا کراسنگ یا لاپرواہی کا عمل اختیار کرتے ہوئے سڑک پار کرنے سے متعلق تھیں۔ جبکہ 2933خلاف ورزیاں ڈرائیورز نے ٹریفک قوانین کی مد میں کی۔ جبکہ سائیکلنگ کے متعلقہ 128خلاف ورزیاں نوٹ کی گئیں۔ جبکہ الیکٹرک سکوٹرز کے استعمال کے متعلق 706خلاف ورزیاں ریکارڈ کی گئیں۔ اس کے ساتھ ساتھ دبئی پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے بھی ان ڈرونز کا استعمال کیا۔
No comments:
Post a Comment
Thank you for contacting us, we will response ASAP