ہری پور جیل پولیس کے اہلکار نے خود کو گولی مار کر خودکشی کرلی
عام نامی نوجوان نے گزشتہ روز اپنے گھر کے کمرے میں آتشیں اسلحہ سے فائرنگ کرکے اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا تھا
اہلخانہ فائر کی آواز سن کر کمرے میں پہنچے تو وہ خون میں لت پت پڑا تھا جسے ہسپتال پہنچایا گیا تو ڈاکٹرز نے موت کی تصدیق کردی
ہری پور جیل کے پولیس اہلکار نے نامعلوم وجوہات کی بناء پر اپنے سینے میں گولی مارکرخودکشی کرلی۔ تھانہ سٹی ہری پور پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔ تفصیلات کے مطابق ہری پور جیل میں تعینات درویش کے محلہ درزیاں کے رہائشی عاصم نامی اہلکار نے گزشتہ روز اپنے گھر کے کمرے میں آتشیں اسلحہ سے فائرنگ کرکے اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا، اہلخانہ فائر کی آواز سن کرکمرے میں پہنچے تو وہ خون میں لت پٹ پڑا تھا جسے ہسپتال پہنچایا گیا جہاں ڈاکٹرز نے اس کی موت کی تصدیق کردی، جس کے بعد مذکورہ نوجوان کی نعش کو ورثاء کے حوالے کردیا گیا، جبکہ پولیس نے متوفی کے بھائی کی مدعیت میں رپورٹ درج کرکے زیردفعہ پاکستان پینل کوڈ ایک سو چوہتر کے تحت مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔
No comments:
Post a Comment
Thank you for contacting us, we will response ASAP