قصابوں کی ہڑتال، یوسف ایوب خان کاڈی سی سے رابطہ
ڈپٹی کمشنر کا منگل کے دن قصابوں کا مسئلہ حل کرنے کی یقین دہانی
ہری پورقصاب برادری کے وفد کی صوبائی وزیر اکبرایوب خان اور یوسف ایوب خان سے ملاقات، قصابوں کو درپیش مسائل کے حل کے لئے اقدام کرنے کا مطالبہ، تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ہری پور محلہ بابو میں ٹیوب ویل کی افتتاحی تقریب کے موقع پر قصاب برادری نے صوبائی وزیر اکبر ایوب خان اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنما یوسف ایوب خان سے ملاقات کی اور قصابوں کو درپیش مسائل کے حل کے لئے اقدامات کرنے کا مطالبہ کیا، اس موقع پر وفد کے ہمراہ سابق ویلج کونسل ناظم فیصل ترک، حسرت زمان، کامی بٹ کے علاوہ قساب برادری کے دیگر عہدے دار موقع پر موجود تھے، قصاب برادری سے ملاقات کے موقع پر پاکستان تحریک انصاف کے رہنما یوسف ایوب خان نے ڈپٹی کمشنر ہری پور محمد مغیث ثناء اللہ سے رابطہ کرکے قصابوں کے مسائل حل کرنے کے لئے بات کی جس پر ڈپٹی کمشنر ہری پور نے کہا کہ منگل کے روز وہ قصاب برادری سے مل کر ان کو درپیش مسائل کے حل کے لئے لائحہ عمل طے کریں۔ اس موقع پر قصابوں نے کہا کہ اس وقت بھہ وہ نقصان پر گوشت کی فروخت کررہے ہیں، لہذا نئے ریٹ مقررکئے جائیں تاکہ قصاب بھی نقصان سے بچ سکیں اور عوام الناس کو سہولیات مل سکیں۔
No comments:
Post a Comment
Thank you for contacting us, we will response ASAP