ایبٹ آباد خون سفید ہوگیا، بیٹے کی ماں اور بھائی کو قتل کی دھمکیاں - Haripur Today

Breaking

Monday, 24 May 2021

ایبٹ آباد خون سفید ہوگیا، بیٹے کی ماں اور بھائی کو قتل کی دھمکیاں

 


 

ایبٹ آباد خون سفید ہوگیا، بیٹے کی ماں اور بھائی کو قتل کی دھمکیاں

میں اپنے بیٹے شجاع بنی کے ہمراہ ہوٹل میں موجودتھی کہ میرا بیٹا آیا اور گن نکال کرقتل کی دھمکیاں دیں، والدہ کا موقف

ملزم سابق نائب ضلع ناظم سردار وقار بنی کا بیٹا ہے، والدہ کی درخواست پر ضیاء بنی کے خلاف مقدمہ درج کرکے گرفتارکرلیا گیا

خون سفید ہوگیا، پیسے کے نشے میں مست سابق ضلع ناظم وقار نبی مرحوم کے بیٹے ضیاء نبی نے والدہ اور بھائی کوجان سے مارنے کی دھمکیاں دیں، والدہ کی جانب سے ملزم ضیاء نبی کے خلاف مقدمہ  درج کرکے ملزم گرفتار، اس ضمن میں زرائع نے بتایا ہے کہ تھانہ ڈونگا گلی میں سابق امیدوار صوبائی اسمبلی و سابق ضلع نائب ناظم وقار نبی مرحوم کی بیوہ مسماۃ (ف) نے درخواست دیتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ میں اپنے بیٹے شجاع نبی کے ہمراہ نتھیا گلی گرین ہوٹل میں موجود تھی کہ تقریبا دس منٹ بعد میرے بڑے بیٹے سردار ضیاء نبی دیگر سات آٹھ افراد کے ہمراہ ہوٹل میں داخل ہوا، مجھے اور شجاع نبی کو دھکے دے کر ہوٹل سے باہر نکالا اور میری طرف گن نکال لی، مجھے اور میرے بیٹے کو جان سے مارنے کی دھمکی دی۔ بعدازاں میرے بیٹے سردار شجاع نبی پر بدترین تشدد کیا گیااور تھپڑ بھی مارے۔ جس پر تھانہ ڈونگا گلی پولیس نے ملزم ضیاء نبی کے خلاف مقدمہ علت نمبر 204میں زیردفعہ 148,149,354اور 506کے تحت درج کرکے تفتیش شروع کردی۔ پولیس کے مطابق ملزم ضیاء نبی کو گرفتارکرکے عدالت میں پیش کرنے کے بعد ضمانت پر رہا کردیا گیا ہے۔

 

No comments:

Post a Comment

Thank you for contacting us, we will response ASAP

Pages