قلعہ ہری کشن گڑھ ہری پور کا بیشتر حصہ منہدم کردیا گیا
ہری پور میں واقع قلعہ ہری کشن گڑھ کی تاریخی حثیت کو ختم کرنے کی تیاریاں زوروشور سے جاری قلعہ کے اندر محکمہ مال کے دفاتر اور پولیس لائن کی عمارت تعمیر کی جاری ہے، سنجیدہ حلقوں نے صوبائی حکومت اور آرکیالوجی ڈیپارٹمنٹ سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے تفصیلات کے مطابق ہری سنگھ نلوہ کے دور میں بنائے گئے قلعہ ہری کشن گڑھ کو تاریخی حثیت کو ختم کرنے کے لئے بیشتر حصوں کو منہدم کردیا گیا ہے اور قلعہ کے اندر محکمہ مال کے دفاتر جو پہلے ناپختہ عمارت میں تھے اب نئی بلڈنگ تعمیر کرکے اس میں منتقل کئے جارہے ہیں، اسی طرح ایک سائیڈ پر پہلے سے تھانہ سٹی ہری پورموجود تھا اور دوسری طرف پولیس لائن کی تعمیر شروع ہوچکی ہے۔ قلعہ کے اردگردگہری کھائی کو بھی گندگی اور غلاظت ڈال کر فل کیا جاریا ہے۔ عوامی اور سماجی حلقوں نے وزیراعلی خیبرپختنونخواہ محمود خان اور آرکیالوجی ڈیپارٹمنٹ کے اعلی حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے ساتھ میں انکوائری بھی تشکیل دینے کا مطالبہ کیا ہے
No comments:
Post a Comment
Thank you for contacting us, we will response ASAP