سندھ کے کسانوں پر ظلم نہیں ہونے دوں گا، بلاول بھٹو - Haripur Today

Sunday, 2 May 2021

demo-image

سندھ کے کسانوں پر ظلم نہیں ہونے دوں گا، بلاول بھٹو

 

R2

سندھ کے کسانوں پر ظلم نہیں ہونے دوں گا، بلاول بھٹو

چئیرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو ذرداری نے وفاقی حکوم کی جانب سے دوہزار روپے کے بجائے گندم خریداری کی امدادی قیمت اٹھارہ سو روپے کرنے کے معاملے پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ بیرون لک سے ستائیس سوپچاس روپے میں گندم خرید کر ملکی کسانوں کو اٹھارہ سو روپے کی امدادی قیمت دینا کھلا مذاق ہے۔ اپنے بیان میں بلاول بھٹو زرداری کا مزید کہنا تھا کہ وفاق گندم کے اٹھارہ سو روپے کی امدادی قیمت رکھتا ہے، سندھ میں کسانوں پر ظلم نہیں ہونے دوں گا اور امدادی قیمت دوہزار روپے من رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت ندم کی چودہ سو روپے پرانی قیمت سے اٹھارہ سو روپے یعنی اٹھائیس فیصد ذیادہ امدادی قیمت کو چارسو فیصد اضافہ قرار دینے کا جھوٹ بولنا بند کرے۔ انہوں نے کہا کہ آج ملکی تاریخ میں پہلی بار گندم کی امدادی قیمت صوبوں میں یکساں نہیں ہے۔ پنجاب، خیرپختونخواہ اور بلوچستان کے کسانوں پر اس ظلم کا ذمہ دار موجودہ وزیراعظم عمران خان ہے۔

No comments:

Post a Comment

Thank you for contacting us, we will response ASAP

Pages