ہری پور میں گندگی اور غلاظت سے بھری ٹریکٹر ٹرالیاں تعفن پھیلانے لگیں - Haripur Today

Breaking

Sunday, 2 May 2021

ہری پور میں گندگی اور غلاظت سے بھری ٹریکٹر ٹرالیاں تعفن پھیلانے لگیں


 

گندگی اور غلاظت سے بھری ٹریکٹر ٹرالیاں تعفن پھیلانے لگیں

ہری پور میں واقع قلعہ ہری کشن گڑھ کی کھائی میں ڈالی گئی گندگی کو دوبارہ نکال کر سکندرپور اور دیگر جگہوں پر شفٹ کرنے والے ٹریکٹر ٹرالی ڈرائیوروں نے تمام راستے گندگی اور کوڑاکرکٹ کے ساتھ ساتھ مٹی پھیلانا شروع کررکھا ہے جس کی وجہ سے پورا علاقہ گندگی کا ڈھیربن گیا ہے کوئی پوچھنے والا نہیں ہے، سڑک پر جابجا غلاظت گری پڑی ہے اہل علاقہ نے ٹی ایم اور اور نوتعینات ڈی سی سے نوٹس لینے کا مطالبی کیا ہے پچھلے کئی دنوں سے ٹریکٹر ٹرالیوں کے ذریعے قلعہ کی کھائی میں ڈالی گئی گندگی جو بھل صفائی کے دوران نالوں سے نکال کر یہاں ڈالی گئی اب دوبارہ ٹھیکیدار گندگی غلاظت وہاں سے نکال کر سکندرپوراور دیگر جگہوں پر منتقل کیا جارہا ہے اور جہاں جہاں سے ٹرالی گزرتی ہے، اوولوڈ ہونے کی وجہ سے گندگی، غلاظت، کوڑا کرکٹ تمام راستے میں گرتا ہے جس سے پورا علاقہ گندگی کے ڈھیروں کا منظر پیش کررہا ہے۔ عوام نے نوتعینات ڈی سی ہری پور اور ٹی ایم او ہری پورسے نوٹس لیتے ہوئے سخت سے سخت کاروائی کا مطالبہ کیا ہے۔ اوراس بات کی انکوائری کی جائے کہ پہلے کھائی میں گندگی کس کے کہنے پر ڈالی گئی اور اب کس کے حکم سے نکال کرمنتقل کی جارہی ہے۔

 

No comments:

Post a Comment

Thank you for contacting us, we will response ASAP

Pages