حویلیاں پولیس قاتلوں کو تحفظ جبکہ مقتولین کے ورثاء کو حراساں کرنے لگی
تحصیل حویلیاں کے تھانہ ناڑہ کی حدود مساح گوجری میں تین افراد کو قتل کردیا گیا تھا، پولیس قاتلوں کو تحفظ کرنے لگی، تھانہ ناڑہ کی حدود میں بیس روز قبل تین افراد کو قتل کرنے والے ملزمان کی گرفتاری کے بجائے پولیس ملزمان کے کہنے پر مقتولین کے ورثاء کو جھوٹے چوری کے الزام میں حراساں کرنے میں مصروف عمل ہیں۔ ا ن خیالات کا اظہار تھانہ ناڑہ کی حدود مساح گوجری میں بیس روز قبل تین افراد جن میں دو خواتین اور ایک مرد شامل ہیں کو بے دردی سے قتل کیا گیا جن لوگوں کو مقتولین کے ورثاء نے پرچے میں نامزد کیا تھا۔ اب وہ ملزمان پولیس کے ساتھ مل ملا کرمقتول پارٹی پر جھوٹے الزامات لگا کر چوری کا پرچہ درج کر رہے ہیں، مقتولین کے ورثاء نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہم آج ڈی پی او ایبٹ آباد کے پاس اپنی فریاد لے کرگئے ہیں کافی ٹائم تک انتظارکروانے کے بعد ہمیں بتایا گیا کہ ڈی پی او ایبٹ آباد آج نہیں آئے ہیں مقتولین کے ورثاء نے وزیراعلی خیبرپختونخواہ اور وزیراعظم پاکستان عمران خان سے اپیل کی ہے کہ وہ ہمیں انصاف دلوائیں اور انصاف کے لیئے ہم دربدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہیں۔ پولیس الٹا ہمیں ملزم بنارہی ہے ہمارے تین افراد کو قتل بھی کردیا گیا ہے اور پولیس ملزمان کے ساتھ ساز باز کرکے ہمیں پھنسانے میں مصروف عمل ہیں۔ ہم میڈیا کے ذریعے اپنی آواز حکام بالا تک پہنچانے آئے ہیں اورانصاف کی حکومت سے ہم انصاف چاہتے ہیں۔
No comments:
Post a Comment
Thank you for contacting us, we will response ASAP