نوسرباز جوڑا سادہ لوح عوام کو بلیک میل کرنے لگا - Haripur Today

Friday, 21 May 2021

demo-image

نوسرباز جوڑا سادہ لوح عوام کو بلیک میل کرنے لگا

 

Sari+Salah+Taug+Police

نوسرباز جوڑا سادہ لوح عوام کو بلیک میل کرنے لگا
ہری پور کے نواحی علاقے سرائے صالح میں نوسرباز میاں بیوی تعلقات بناکرگھر بلاتے ہیں اور پولیس سے سازباز کرکے مقدمہ بنا کر بلیک میل کرتے ہیں، متاثرہ شخص نے ڈی پی او ہری پور کاشف ذوالفقار کو درخواست دے دی۔ تفصیلات کے مطابق سرائے صالح کے ماجد حسین نے بتایا کہ چھوہر شریف کے بااثر شخص کے گھر ملازم میاں بیوی سے پہلے ہی مراسم تھے انہوں نے مجھ سے  سے ڈیڑھ لاکھ روپے ادھار لیا تھا، واپس مانگنے پر انہوں نے خود گھر بلایا اور تھانہ سرائے صالح میں مقدمہ درج کروا دیا کہ میں نے عورت کی عزت لوٹنے کی کوشش کی ہے۔ ماجد کا مزید کہنا تھا کہ انہوں نے اپنے بہنوئی پر بھی مقدمہ بنا کرکے بلیک میل کیا تھا۔ پولیس کو پیسے دے کر یہ اسی طرح خود مراسم بنا کرگھر بلاتے ہیں اور پھر عزت لوٹنے کا ڈرامہ کرکے کیس بنا کر بلیک میل کرتے ہیں اس سلسلے میں ماجد نے مقامی پولیس اسٹیشن میں رپورٹ درج کروا دی ہے۔

No comments:

Post a Comment

Thank you for contacting us, we will response ASAP

Pages