موبائل شاپ میں لاکھوں کی ڈکیتی کے ملزمان کا سراغ نہ لگایا جاسکا - Haripur Today

Breaking

Wednesday, 7 April 2021

موبائل شاپ میں لاکھوں کی ڈکیتی کے ملزمان کا سراغ نہ لگایا جاسکا

 


موبائل شاپ میں لاکھوں کی ڈکیتی کے ملزمان کا سراغ نہ لگایا جاسکا
دربند اڈہ میں ملک موبائل شاپ سے تین ڈاکو سرشام لاکھوں روپے نقدی اور موبائل لوٹ کر فرار ہوگئے تھے
ہری پور میں تھانہ سٹی کی حدود دربند اڈہ میں ہونے والی سرشام لاکھوں کی ڈکیتی کا سراغ نہ مل سکا، پہ درپہ وارداتوں پرعوام اور تاجر عدم تحفظ کا شکار ہوچکے ہیں، آئی جی اور ڈی آئی جی، ڈی پی او ہری پور سے اصلاح احوال کا مطالبہ، تفصیلات کے مطابق پچھلے کچھ عرصہ سے ضلع بھر کے تھانوں کی حدود میں درجنوں وارداتیں جن میں چوری، ڈکیتی، راہزانی اور گاڑی، موٹرسائیکل  اور مال مویشی چوری ہونے کی وارداتوں میں بھرپور اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، جن میں ڈاکوؤں کروڑوں روپے کی نقدی، زیورات اور دیگر قیمتی اشیاء لوٹ کر جاچکے ہیں، مگرپولیس ماسوائے ایک دو وارداتوں سے کوئی بڑی واردات ٹریس کرنے میں ناکام ہوچکی ہے۔ گزشتہ روز بھی تھانہ سٹی ہری پور کی حدود میں واقع ملک موبائل شاپ دربند اڈہ میں تین ڈاکو ساڑھے سات، پونے آٹھ بجے کے قریب آئے اور گن پوائنٹ پر لاکھوں کی نقدی وموبائل فون اور ریچارج کارڈلوٹ کر باآسانی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ مذکورہ ڈاکو ہنڈا ون ٹوفائیو پر آئے تھے جنہوں نے ماسک پہن رکھے تھے ایک ڈکیت پشتو زبان میں بات کررہا تھا، مالک دوکان کے مطابق ایک ڈاکو موٹرسائیکل پر سوار رہا جبکہ دو ڈاکو موبائل شاپ میں داخل ہوگئے اور دوکاندار کے ساتھ دوکان میں موجود کسٹمر کو بھی لوٹ کرفرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ تاحال دو دن گزرنے کے باوجود بھی پولیس ملزمان کو ٹریس کرنے میں ناکام ہے جس سے تاجر برادری اور عوام شدید تحفظ کا شکار ہیں۔
 

No comments:

Post a Comment

Thank you for contacting us, we will response ASAP

Pages