خون جمنے پر امریکہ میں بھی کرونا ویکسین بند - Haripur Today

Breaking

Tuesday, 13 April 2021

خون جمنے پر امریکہ میں بھی کرونا ویکسین بند

 


 

خون جمنے پر امریکہ میں بھی کرونا ویکسین بند
امریکی حکام نے جانسن اینڈ جانسن کے استعمال کو روکنے کا حکم دے دیا
امریکی حکام نے کرونا ویکسین جانسن اینڈ جانسن کو بند کردیا، تفصیلات کے مطابق امریکی حکام نے خون جمنے یا گاڑھا کرنے کی متعدد شکایات کے بعد جانسن اینڈ جانسن سنگل ڈوز کرونا ویکسین کے استعمال کو بند کرنے کے احکامات جاری کردئیے۔ امریکہ کی ڈرگ ریگولیٹر اتھارٹی فوڈ اینڈ ڈرگ انڈمنسٹریشن نے فروری کے اختتام پر جانسن اینڈ جانسن کی سنگل ڈوز کرونا ویکسین کے استعمال کی منظوری دی تھی، جبکہ دیگر تمام قسم کی ویکسینز کی دو ڈوز ہر ایک آدمی کو لازما لینا ہوتی ہیں لیکن جانسن اینڈ جانسن ویکسین کی صرف ایک ڈوز ہی کرونا وائرس سے بچاؤ کے لئے کافی ہوگی، فروری کے اختتام تک امریکہ کے علاوہ یورپ کے بہت سے ممالک نے جانسن اینڈ جانسن ویکسین کواستعمال کرنے کے لئے منظوری دی تھی۔ اس ویکسین کی ایک خاص بات ہے کہ اس کو فریج کے درجہ حرارت پر بھی تین ماہ تک سٹاک میں رکھا جاسکتا ہے جبکہ دیگر تمام ویکسینز کے لئے فریج کے درجہ حرارت پر سٹور نہیں جاسکتا ہے۔
 

 

 

No comments:

Post a Comment

Thank you for contacting us, we will response ASAP

Pages