حکومت پنجاب نے محکمہ مال کے پٹواریوں کو سبزی فروخت کرنے پر لگا دیا - Haripur Today

Breaking

Tuesday, 13 April 2021

حکومت پنجاب نے محکمہ مال کے پٹواریوں کو سبزی فروخت کرنے پر لگا دیا

 

حکومت پنجاب نے محکمہ مال کے پٹواریوں کو سبزی فروخت کرنے پر لگا دیا

پٹواری خوانچہ فروش بننے کے بعد اُن کے منشی سبزیوں کی آوازیں لگانے پر مجبور

پنجاب حکومت کا انتقام کہہ لیں یا عوامی خدمت کے نئے دور کا آغاز، حکومت پنجاب نے محکمہ مال کے پٹواریوں کو سبزی فروخت کرنے پر لگا دیا، پٹواری حضرات مختلف علاقوں میں رکشوں پر سبزی لاد کر فروخت کرنے میں مصروف، تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت نے محکمہ مال کے پٹواریوں کو دفاتر سے نکال کر انہیں عوام کو سستی اجناس کی فراہمی یقینی بنانے کے لئے رکشوں پر سستی سبزیاں فروخت کرنے پر تعینات کردیا ہے۔ جس سے پٹواری حضرات اپنی اس انوکھی ڈیوٹی سے پریشان نظر آرہے ہیں۔ ڈی سی لاہور کی ہدائیت پر تحصیلدار رائے ونڈ کے مختلف پٹواریوں کو تحصیل کے مختلف علاقوں میں سستی سبزیاں فروخت کرنے پر معمور کردیا ہے۔ایک پٹواری نے اپنا نام شائع نہ کرنے کی شرط پر بتایا ہے کہ حکومت ہمیں ذلیل کرنے کے لئے خوانچہ فروش بنارہی ہے۔ ہم اس ڈیوٹی وجہ سے ذہنی مریض بن رہے ہیں۔ اپنے دفاتر کو چھوڑ کر صبح سویرے سبزی منڈی جاکر مال لیتے ہیں اور بعدازاں مختلف علاقوں میں جاکر سبزیاں فرخت کرتے ہیں ذرائع کے مطابق حلقہ پٹواری خوانچہ فروش بننے کے بعد ان کے منشی سبزیوں کی آوازیں لگانے پر مجبور ہوچکے ہیں۔

No comments:

Post a Comment

Thank you for contacting us, we will response ASAP

Pages