دنیا بھر میں حکمران عوام کا سوچتے ہیں اور عمران خان چندے کا سوچتے ہیں
پاکستان پیپلزپارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو ذرداری نے کہا ہے کہ دنیا بھر کے حکمران اپنے عوام کے فائدے کا سوچتے ہیں اور عمران خان چندہ لینے کی نئی ترکیبوں پر غور کرتے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو ذرداری میڈیکل اسٹورز پر پیسے کم ہونے کی وجہ سے دوا خریدے بغیر واپس جانے والے غریب کی آواز بننا سیاسی پوائنٹ اسکورنگ نہیں ہے۔ ادویات کی قیمتوں میں سو فیصد اضافہ عام آدمی سے زندگی کا حق چھین لینے کے مترادف ہے۔ وزیر اعظم ہاؤس کے ٹھنڈے کمرے میں بیٹھ کر عمران خان کو ان والدین کی تکلیف کا کوئی احساس نہیں ہے جو بچوں کے اسکول کی فیس تک ادا نہیں کرپارہے ہیں۔ وزیراعظم صاحب ملک میں مہنگائی بلند ترین سطح کو چھو رہی ہے کیا ہم تھوڑا سا گھبرا لیں؟

No comments:
Post a Comment
Thank you for contacting us, we will response ASAP