ایبٹ آباد لوکل گورنمنٹ غبن
گوہرہ میرابالا فنڈ سکینڈل ٹھیکیدار بے نقاب
حویلیاں (آن لائن) تحصیل حویلیاں کی یونین کونسل ناڑہ کی ویلج کونسل گوہرہ میرابالا میں ترقیاتی فنڈ سکینڈل بے نقاب، اس سلسلے میں ہیومن رائٹس پروٹیکشن اینڈ ڈویلپمنٹ کونسل (HPRDC)کی جانب سے قائم کی گئی کمیٹی کی تحقیقات کے مطابق لوکل گورنمنٹ اور یونین کونسل کے کلاس فور (۴) کے ملازم کے نام پر لاکھوں روپے جاری کردئیے گئے، اس ضمن میں ہیومن رائٹس پروٹیکشن اینڈ ڈویلپمنٹ کونسل کے ترجمان نے بتایا کہ یونین کونسل ناڑہ کی ویلج کونسل گوہرہ میرابالا کے ترقیاتی اور غیرترقیاتی فنڈزجوکہ لاکھوں روپوں پر مشتمل ہے ان کو غیرقانونی طریقے سے کرپشن کرکے لوٹا گیا اور اس ضمن میں مذکورہ ویلج کونسل میں صفائی کے نام پر لاکھوں روپوں کا فنڈ یونین کونسل کے کلاس فور ملازم کو ٹھیکدار ظاہر کرکے اس کے نام پر جاری کیا گیا، اس میں اور کون کون ملوث ہے وہ بمعہ نام اور لوکل گورنمنٹ ایبٹ آباد کے عہدے کے ساتھ جاری کئے جائیں گے اور HRPDCنے اس سلسلے میں اپنے قانون دانوں سے مشورہ کرکے ایک کمیٹی تشکیل دے دی ہے جو کہ مختلف خطوط پر کام کرتے ہوئے معلومات اور شواہد جمع کرنے میں مصروف عمل ہے۔
No comments:
Post a Comment
Thank you for contacting us, we will response ASAP