شیروان جنسی ذیادتی کیس کے ملزم کی درخواست ضمانت مسترد - Haripur Today

Breaking

Wednesday, 6 January 2021

شیروان جنسی ذیادتی کیس کے ملزم کی درخواست ضمانت مسترد

 

  شیروان جنسی ذیادتی کیس کے ملزم کی درخواست ضمانت مسترد

تھانہ شیروان کی حدود شہید آباد مشہور جنسی ذیادتی کیس کے ملزم ک درخواست ضمانت ایک مرتبہ پھر چائلڈ کورٹ نے مسترد کردی اس سے قبل ایک بار ہائیکورٹ اور دوبار ٹرائل کورٹ نے بھی ملزم کی درخواست ضمانت خارج کرچکے ہیں 22جولائی 2019کو تھانہ شیروان میں درج ہونے والے مقدمے میں مدعی مقدمہ کی طرف سے کیس کی پیروی معروف قانون دان نصیر احمد تنولی کررہے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ شیروان کی حدود شہید آباد میں عبدالقدیر ساکنہ شہید آباد نے کم سن بچے کو جنسی ذیادتی کا نشانہ بنایا تھا جس کا مقدمہ علت 404بجرم PPC337اور CPA53مورخہ 22جولائی 2019کو تھانہ شیروان میں درج ہوا تھا، ملزم کی طرف سے چائلڈ کورٹ میں درخواست ضمانت دائر کی گی تھی تاہم مدعی مقدمہ کی طرف سے معروف قانون دان نصیر احمد تنولی ایڈوکیٹ نے مقدمے کی پیروی کرتے ہوئے ملزم کی درخواست ضمانت خارج کروا دی تھی۔ تاہم ملزم نے ایک مرتبہ پھر طبع آزمائی کرتے ہوئے پشاور ہائی کورٹ ایبٹ آباد بینچ میں درخواست ضمانت دائر کی اس بار مدعی مقدمہ کی طرف سے نصیر احمد تنولی ایڈوکیٹ ہائی کورٹ میں پیش ہوئے اور ٹھوس اور مدلل دلائل سے ہائی کورٹ سے بھی ملزم کی درخواست ضمانت خارج کروا دی۔ ملزم پچھلے ڈیڑھ دوسال سے جیل کی سلاخوں کے پیچھے ہے ملزم کی درخواست ضمانت دوبار ٹرائل کورٹ سے بھی خارج ہوچکی ہے ہفتہ قبل بھی ملزم کی درخواست ضمانت پر چائلڈ کورٹ میں وکلا صاحبان اپنے اپنے دلائل دیئے۔ ملزم عبدالقدیر کی طرف سے سحرش حبیب ایڈوکیٹ اور مدعی مقدمہ کی طرف سے نصیر تنولی ایڈوکیٹ پیش ہوئے۔ یاد رہے کہ ایڈوکیٹ نصیر احمد تنولی انوری ویلیفئرٹرسٹ کی جانب سے متاثرہ بچے کو مفت قانونی مدد فراہم کررہے ہیں متاثرہ بچے کے ورثاء نے ملزم کی درخواست ضمانت ہونے کے بعد صحافیوں سے خصوصی گفتگو میں عدلیہ پر اعتماد کا اظہار کیا ہے اور مفت قانونی معاونت فراہم کرنے پر انوری ویلفیئر ٹرسٹ اور نصیر احمد تنولی ایڈوکیٹ کا شکریہ ادا کیا ہے اور ان کی اعلی کارکردگی پر ان کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔

 

No comments:

Post a Comment

Thank you for contacting us, we will response ASAP

Pages