فضل الرحمن ٹرمپ کے بجائے سیرت رسول ﷺ کی پیروی کریں - Haripur Today

Breaking

Saturday, 16 January 2021

demo-image

فضل الرحمن ٹرمپ کے بجائے سیرت رسول ﷺ کی پیروی کریں


Peer+Noor+ul+Haq+Qadari+and+Molana+Fazal+Ur+Rehman



فضل الرحمن ٹرمپ کے بجائے سیرت رسول کی پیروی کریں

وفاقی وزیر برائے مذہبی امور پیرنورالحق قادری نے کہا ہے کہ میرا مولانا فضل الرحمان سے مطالبہ ہے کہ وہ ٹرمپ کی بجائے رسول اللہ کی سیرت کی پیروی کریں، پاک فوج کے خلاف جو مہم جوئی ہورہی ہے اس کے تانے بانے دہلی سے شروع ہوتے ہوئے لندن کے راستے پاکستان پہنچتے ہیں۔ ہم نے متشدد قسم کا نہیں بلکہ مناسب اسلامی ملک بننا ہے، اسلامی ملک میں معتدل کے ساتھ مدرسے، جدید یونیورسٹی، محافل ذکر، اسٹیدیم اور کرکٹ ہاکی کے کھیل بھی ہونگے، ملک میں عریانی نہیں ہوگی لیکن انٹرٹینمنٹ ضرور ہوگا۔ سیرت اکیڈمی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمن ٹرمپ کی پیروری کررہے ہیں۔ میرا مولانا فضل الرحمن سے مطالبہ ہے کہ ٹرمپ کی پیروی کے بجائے رسول اللہ کی سیرت کی پیروی کریں۔

No comments:

Post a Comment

Thank you for contacting us, we will response ASAP

Pages