بھارت میں تیرہ سالہ طالبہ سے ایک ہی دن میں نو افراد کی ذیادتی
بھارت کی ریاست بھوپال سے تعلق رکھنے والی تیرہ سالہ طالبہ سے ایک ہی دن میں نو افراد نے جنسی ذیادتی کی ہے، تیرہ سالہ لڑکی کو مبینہ طور پر ایک ٹرک ڈرائیور نے جنسی ذیادتی کا نشانہ بناکر دوسرے ڈرائیور کے حوالے کردیا۔ جنسی تشدد سے گھبرائی ہوئی بچی مناسب طرح سے بول نہیں پارہی ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق تیرہ سالہ بچی کو ابتدائی طور پر دو ٹرک ڈرائیوروں نے مدھیہ پردیش کے ضلع اماڑیہ سے گیارہ جنوری کو اغواکرکے جنگل میں لے گئے، اور پھر جنسی ذیادتی کا نشانہ بنایا جس کے بعد انہوں نے پانچ افرادسے اسے ذیادتی کا نشانہ بنایا۔ اگلے دن دو مزید ڈرائیوروں نے اسے ہائی وے پر پھینکنے سے قبل جنسی ذیادتی کا نشانہ بنایا۔ مبینہ طور پر بچی کو چارجنوری کے روز بھی چارافراد نے اجتماعی ذیادتی کا نشانہ بنایا تھا لیکن مذکورہ بچی نے خوف کی وجہ سے کسی کو اس بارے میں نہیں بتایا تھا۔
No comments:
Post a Comment
Thank you for contacting us, we will response ASAP