ہری پورنجی بینک کے برانچ آفیسرمحمدولیدخان روڈ ایکسیڈنٹ میں جاں بحق
ہری پور میں شاہ مقصود ہزارہ موٹروے کے مقام پر خوشحالی بینک ہری پوربرانچ کے آفیسر محمد ولیدخان روڈ ایکسیڈنٹ میں جاں بحق ہوگئے، تفصیلات کے مطابق جمعرات کے روز شام ہزارہ موٹروے پر حادثہ میں خوشحال بینک ہری پور برانچ کے آفیسر محمد ولید خان جاں بحق ہوگئے، جن کی نماز جنازہ گزشتہ روز آبائی گاؤں پنج پیر صوابی میں ادا کی گئی، نمازجنازہ میں سیاسی وسماجی شخصیات کے علاوہ تاجروں، علماء کرام اور دیگر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کی اور مرحوم کی مغفرت اور پسماندگان کے لئے صبرجمیل کی دعا کی۔
No comments:
Post a Comment
Thank you for contacting us, we will response ASAP