ہزارہ کے عوام مریم نواز کے شایان شان استقبال کریں گے جہانزیب اعوان - Haripur Today

Breaking

Tuesday 17 November 2020

ہزارہ کے عوام مریم نواز کے شایان شان استقبال کریں گے جہانزیب اعوان

 


 ہزارہ کے عوام مریم نواز کے شایان شان استقبال کریں گے جہانزیب اعوان

ہزارہ والوں نے ہمیشہ نوازشریف اور اس کی پارٹی کو عزت بخشی، صدریوتھ ونگ میرابالا

مسلم لیگ نواز حویلیاں مریم نواز کے شایان شان استقبال کرے گی، کارکن جلوس کی شکل میں کھوکھرمیرا انٹرچینج تک جائیں گے، پی کے 37کی عوام نے ہمیشہ قائدمسلم لیگ میاں نوازشریف کا ساتھ دیا ہے ان خیالات کا اظہارمسلم لیگ نوازمیرابالا کے صدریوتھ ونگ جہانزیب اعوان نے اپنے ایک کارنر میٹنگ میں کیا، ان کا کہنا تھا کہ حویلیاں اور دیگر مضافات سے کارکن بڑی تعداد میں کھوکھرمیرا انٹرچینج پر اپنی لیڈر کا استقبال کرے گی، ان کا مزید کہنا تھا کہ مریم نواز شریف ہزارہ کی بیٹی ہے جوکہ سول آمریت کے خلاف ملک بھر میں عوامی جذبات کی ترجمانی کررہی ہے، انہوں نے کہا کہ 18نومبر کو مانسہرہ جلسہ میں مریم نواز کی شرکت تاریخی ہوگی اور ہزارہ کے عوام مریم نواز کا شاندار استقبال کرکے یہ ثابت کریں گے کہ موجودہ حکومت نااہل ہے، کھوکھر میرا میں ایک بڑا جلوس موجود ہوگا جو کہ قائدین مسلم لیگ نواز کو جلوس کی شکل میں مانسہرہ لے کرجائے گا

 

No comments:

Post a Comment

Thank you for contacting us, we will response ASAP

Pages