کیا ایبٹ آباد بھی منی کراچی بنتا جارہا ہے؟ موٹرسائیکل سواروں کی اندھا دھند فائرنگ نوجوان قتل - Haripur Today

Breaking

Monday 16 November 2020

کیا ایبٹ آباد بھی منی کراچی بنتا جارہا ہے؟ موٹرسائیکل سواروں کی اندھا دھند فائرنگ نوجوان قتل

 


کیا ایبٹ آباد بھی منی کراچی بنتا جارہا ہے؟ موٹرسائیکل سواروں کی اندھا دھند فائرنگ نوجوان قتل

ایبٹ آباد کے تھانہ میرپور کی حدود بانڈہ علی خان میں نامعلوم مسلح نقاب پوش موٹرسائیکل سواروں کی اندھا دھند فائرنگ سے نوجوان قتل، تفصیلات کے مطابق تھانہ میرپور کی حدود بانڈہ علی خان میں مسلح نقاب پوش موٹرسائیکل سواروں نے اندھا دھند فائرنگ کرکے نوجوان مبشر خان جدون ولد رستم خان جدون کو قتل کردیا، مسلح افراد واردات کرنے کے بعد موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے، مبشرخان جدون اپنی دوکان پر موجود تھاکہ موٹرسائیکل پر سوار مسلح نقاب پوش افراد آئے اور مقتول پر اندھا دھند فائرنگ کردی، جس سے متوفی موقع پر جاں بحق ہوگیا،فائرنگ کے بعد موٹرسائیکل سوار باآسانی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے، مقامی افراد کا کہنا ہے کہ مقتول ملنسار اور بہت اچھا نوجوان تھا، علاقے میں کھیلوں کے فروغ اور سماجی کاموں میں پیش پیش ہوتا تھا، مبشرخان جدون کی قتل کی خبر سنتے ہی علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا، پولیس نے موقع پر پہنچ پر نعش کو قبضے میں لے کر پوسٹمارٹم کے لئے اسپتال روانہ کردیا جبکہ نامعلوم افراد کے خلاف قتل کا پرچہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی۔ سنسنی خیز انکشافات کی توقع

 

No comments:

Post a Comment

Thank you for contacting us, we will response ASAP

Pages