مسلم لیگ ن حویلیاں میں پاور شو کے مقابلے جاری - Haripur Today

Breaking

Tuesday 17 November 2020

مسلم لیگ ن حویلیاں میں پاور شو کے مقابلے جاری

 


 

 

مسلم لیگ ن حویلیاں میں پاور شو کے مقابلے جاری

دونوں گروپوں میں افرادی قوت کے اظہار کا مقابلہ شروع ہوگیا

حویلیاں میں مسلم لیگ نواز کے دونوں گروپوں میں پاور شو کا مقابلہ جاری ہے، مریم نواز کے استقبال کے لئے گزشتہ روز ٹاؤن ہال حویلیاں میں اور حویلیاں سٹی میں دو الگ الگ اجلاس، ضلع ایبٹ آباد میں مسلم لیگ نواز کے دو نوں گروپوں میں مریم نواز کی ہزارہ آمدکے موقع پر عوامی اور جماعتی پاور شو کا مقابلہ جاری ہے، ایبٹ آباد کے بعد حویلیاں تحصیل میں بھی صوبائی سیکرٹری جنرل مسلم لیگ (ن) مرتضی جاوید عباسی کے مقررکردہ تحصیل صدر حاجی فرید خان اور حویلیاں سٹی صدر ملک حبیب الرحمن نے کارکنوں کا اجلاس بلانے جبکہ دوسرا اجلاس یوتھ ونگ کے صوبائی صدر سردار اورنگزیب نلوٹھہ نے ٹاؤن ہال حویلیاں میں ایک بڑا پاور شو کیا جس کے بعد دونوں گروپوں کے عہدے داروں اور کارکنوں میں مسلم لیگ (ن) کے 18نومبرجلسہ مانسہرہ کو جانے کے لئے 18نومبر کو کھوکھر میرا انٹرچینج پر افرادی قوت کے اظہار کا مقابلہ شروع ہوگیا ہے

 

No comments:

Post a Comment

Thank you for contacting us, we will response ASAP

Pages