ہری پورجبری کے قریب کیری حادثہ 5افراد جاں بحق ایک شدید زخمی
ہری پور کے نواحی علاقت جبری کے قریب ٹریفک کا المناک حادثہ، تھانہ مکھنیال کی حدود جبری کیری ڈبہ پل سے دریائی نالے میں جاگرا،حادثے کے نتیجے میں بچے اور تین خواتین سمیت پانچ افراد جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہوگیا، کیری ڈبہ ایبٹ آباد سے جبری جارہا تھا، ذیادہ سپیڈ کی وجہ سے ڈرائیور سے بے قابو ہوکر نالے میں جاگرا، حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس چوکی جبری اور تھانہ مکھنیال ایس ایچ اور بمعہ نفری پہنچ گئے، نعشوں اور زخمیوں کو نکال کر ہری پور ٹراما سنٹر منتقل کیا گیا، حادثے میں کیری ڈبہ ڈرائیور اور اس کی بیوی جاں بحق ہوگئیں، تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ایبٹ آباد سے جبری جانے والا کیری ڈبہ نمبر ID-5545جسے مظفر ولد یحیی بعمر 75سال چلارہا تھا جبری کے قریب بے قابو ہوکر دریائی نالے میں جاگرا، جس کے نتیجے میں ایک بچے اور تین خواتین سمیت پانچ افراد موقع پر جاں بحق ہوگئے جبکہ ایک زخمی ہوگیا، جاں بحق ہونے والوں میں گاڑی کا ڈرائیور مظفر علی سکنہ ڈبران، صفیہ بی بی زوجہ مظفرعلی، مہرین بی بی زوجہ لیاقت اور اس کی پانچ سالہ بیٹی آئیزہ بی بی دختر لیاقت علی، عذرا بی بی زوجہ زبیر شامل ہیں،جبکہ لیاقت سکنہ جبری شدید زخمی ہوگیا، حادثے کی اطلاع ملتے ہی مقامی لوگوں کے علاوہ چوکی پولیس جبری اور تھانہ مکھنیال کے ایس ایچ اوقاضی اجمل بمعہ نفری موقع پر پہنچ گئے اور تباہ شدہ گاڑی سے زخمیوں اور نعشوں کو نکال کر ٹراما سنٹرہری پور منتقل کیا، حادثہ تیزرفتاری کے باعث پیش آیا۔
No comments:
Post a Comment
Thank you for contacting us, we will response ASAP