ہری پور دھرم پانی قتل کیس کا فیصلہ ملزمان کو چالیس سال قید اورپانچ لاکھ روپے جرمانہ - Haripur Today

Breaking

Wednesday, 25 November 2020

ہری پور دھرم پانی قتل کیس کا فیصلہ ملزمان کو چالیس سال قید اورپانچ لاکھ روپے جرمانہ

 


ہری پور دھرم پانی قتل کیس کا فیصلہ ملزمان کو چالیس سال قید اورپانچ لاکھ روپے جرمانہ

ماڈل کورٹ ہری پور نے دھرم پانی قتل کیس کا فیصلہ سنا دیا، سجاد احمد کو قتل کرنے والے تین ملزمان کو چالیس چالیس سال قید اور پانچ پانچ لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنا دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ماڈل کورٹ ہری پور کے جج سجاد احمد جان نے دھرم پانی میں سال 2018میں فائرنگ کرکے سجاد احمد کو قتل اور خیام یاسر کو زخمی کرنے والے ملزمان کاشف، ثاقب، عاقب پسران لیاقت کو سزا سنا دی، تینوں ملزمان آپس میں بھائی ہیں۔تینوں ملزمان پر الزام تھا کہ انہوں نے مورخہ 26فروری 2018کو نمازعصر پڑھ کر مسجد سے نکلنے والے سجاد احمد کو قتل اور دو بھائیوں خیام اور یاسر کو زخمی کردیا تھا، گزشتہ روز بحث کے بعد جرم ثابت ہونے پر ماڈل کورٹ ہری پور نے تینوں ملزمان بھائیوں کو سزا سنا دی، مقتول پارٹی کی طرف سے معروف قانون دان عبدالرزاق چغتائی نے مقدمہ کی پیروی کی تھی، سزا کے بعد تینوں ملزمان کو ہری پور جیل یاترا پر بھیج دیا گیا

 

No comments:

Post a Comment

Thank you for contacting us, we will response ASAP

Pages