غلامان مصطفی ﷺ جب جذبہ محبت مصطفی ﷺ کو لے کر آئے تو تم نے ان پر شیل برسا دئیے مفتی منیب الرحمن - Haripur Today

Breaking

Sunday 22 November 2020

غلامان مصطفی ﷺ جب جذبہ محبت مصطفی ﷺ کو لے کر آئے تو تم نے ان پر شیل برسا دئیے مفتی منیب الرحمن

 


 

 

غلامان مصطفی ﷺ جب جذبہ محبت مصطفی ﷺ کو لے کر آئے تو تم نے ان پر شیل برسا دئیے مفتی منیب الرحمن
تنظیم المدارس کے صدر اور مرکزی روئیت ہلال کمیٹی کے چئیرمین مفتی منیب الرحمن نے مولانا خادم حسین رضوی کے رسم قل کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ علامہ خادم حسین رضوی دنیاوی رشتوں کے حوالے سے میرے کچھ نہیں تھے لیکن دینی رشتے کے حوالے سے سب کچھ تھے، میں تحریک لبیک پاکستان کا کبھی رکن نہیں رہا مگر امیر المجاہدین علامہ خادم حسین رضوی اپنی تحریک سمیت میرے قلب میں رچے وبسے رہے، میں نے اپنی شعوری زندگی میں حسینیت کے نعرے لگانے والے تو بہت دیکھے لیکن حسینیت کے کردار کے حاملین بہت کم دیکھے میں شہادت دیتا ہوں کہ خادم حسین رضوی واحد شخص تھا جس نے اپنے دور میں اپنے آپ کو حسینیت کے کردار میں ڈھالا اور جس نے تمام نوجوانوں کے دلوں کو محبت رسول ﷺ سے بھر دیا اس موقع پر انہوں نے پی ٹی آئی کی حکومت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ تم نے ایک سو چھبیس دن ڈی چوک پر دھرنا دیا تم پر تو ایک شیل نہیں گرا، غلامان مصطفی ﷺ جب جذبہ محبت مصطفی ﷺ لے کر آئے تو تم نے ٹرک بھر کر ان پر شیل گرا دئیے، وہ ہاتھ ٹوٹ جائیں جنہوں نے یہ شیل گرائے، وہ زبانیں کنگ ہوجائیں جنہوں نے یہ حکم دیا، اس موقع پر تحریک لبیک پاکستان صوبہ سندھ کے امیر اور رکن شوری علامہ غوث بغدادی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مولانا خادم حسین رضوی اللہ کے ایک ولی تھے زمانہ انہیں پہلے ہی ولی مانتا تھا اور کل کے منظر نے تو سب کچھ ہی واضح کردیا، انہوں نے انکشاف کیا کہ نیوزی لینڈ میں ایک رپورٹ جو کہ انگریزی زبان میں پیش کی گئی ہے انہوں نے مختلف نقشوں ک ذریعے کورڈ ایریا کو بیان کیا اور انہوں نے یہ اندازہ لگایا ہے کہ ایک شخص کتنی جگہ لے لے گا تو جوان کی رپورٹ تھی وہ یہ تھی کہ نماز جنازہ میں ایک کروڑ ستر لاکھ سے زائد افراد نے شرکت کی۔
 

No comments:

Post a Comment

Thank you for contacting us, we will response ASAP

Pages