دبئی تین پاکستانی استانی کو لوٹ کرفرار ہونے میں کامیاب
متحدہ عرب امارات کی ریاست دبئی میں ابتدائی عدالت نے تین پاکستانیوں کو قید کے ساتھ ساتھ جرمانے کی سزا بھی سنا دی، تینوں افراد پر استانی کو لوٹنے کا الزام تھا، عدالت میں سماعت کے دوران معلوم ہوا کہ تین پاکستانی افراد جن کی عمریں تیس سے چھتیس سال کے درمیان ہیں، انہوں نے 16اگست کو اپنے ایک ساتھی کے ہمراہ مل کر استانی کے گھر میں داخل ہو کر اس سے 1300درہم لوٹ لئے تھے،عدالت نے دوملزمان کو تین تین سال قید اور ان کے معاون کو دو سال قید کی سزا سنائی ہے، اس کے ساتھ ساتھ عدالت نے تینوں ملزمان پر 13000ہزار درہم جرمانہ اداکرنے کے بعد ملک بدر کرنے کی بھی سزا سنائی ہے۔ دبئی پولیس اہلکار جوکہ اس کیس کا آفیسر تھا اس نے بتایا کہ جب وہ واردات کی جگہ میں پہنچا تو دیکھا کہ استانی اور اس کی بیٹیاں رو رہی تھیں، تفتیش کے دوران پولیس نے ملزمان کی نشاندہی کرکے ان کو پکڑلیا، رپورٹ لکھواتے ہوئے استانی کا کہنا تھا کہ میں دوپہر کے وقت کچن میں موجود تھی جب میں نے دیکھا کہ ہمارے گھر کا سامنے والا دروازہ کھلا اور ایک شخص وہاں سے داخل ہواجس نے ماسک پہنا ہوا تھا میں خوف سے نیچے گرگئی اور میرے پرس میں جو بھی رقم تھی میں نے اس کو دے دی اور کہا کہ مجھے نقصان نہ پہنچایا جائے۔ تفتیش کے دوران ملزمان نے پولیس کو بتایا کہ انہوں نے مذکورہ مکان کو لوٹنے کا پروگرام بنایا اور اس سلسلے میں ہم نے ایک ماسک خریدا، ہمارے ایک ساتھی نے ہم لوگوں کی آمدورفت کا انتظام کیا ہم نے استانی اور اس کی بیٹیوں کو چاقو سے ڈرا کر موجود رقم لوٹ لی اور باآسانی وہاں سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے جبکہ بعد میں ہم نے یہ رقم آپس میں مساوی طور پر تقسیم کرلی، عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد یہ فیصلہ سنایا، ملزمان پندرہ روز کے اندر اندر اس فیصلے پر نظرثانی کی اپیل کرسکتے ہیں۔متحدہ عرب امارات میں انڈیا کے بعد دوسری بڑی آبادی جو کہ بسلسلہ روزگار اس ملک میں مقیم ہے وہ پاکستانیوں کی ہے، متحدہ عرب امارات میں مقیم پاکستانی کمیونٹی نے اہل وطن سے اپیل کی ہے کہ خدارا کوئی بھی فعل اس ملک میں آپ کا ذاتی نہیں ہے بلکہ آپ پاکستان کی پہچان ہیں اور آپ کے فعل سے ہی ہماری پہچان ہوتی ہے۔ ایسے کوئی بھی کام نہ کریں جس سے پاکستان یا پاکستانیوں کو سبکی کا سامنا کرنا پڑے۔
No comments:
Post a Comment
Thank you for contacting us, we will response ASAP